Thu, 23 Jan 2020 11:14:32
قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ مظاہرین انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ احتجاج جاری رہے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دبنگ دادیوں کو گمراہ کر کے لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات کرائی گئی تھی اور جو لوگ انہیں وہاں لے کر گئے تھے وہ شاہین باغ خواتین مظاہرین کی نمائندگی نہیں کرتے۔
View more
Thu, 23 Jan 2020 11:07:49
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لوگوں کا مظاہرہ اور سماج کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے معزز حضرات کا اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرنے کا سلسلہ بند ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
View more
Thu, 23 Jan 2020 11:04:07
کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کے بغیر بھارتیہ جنتاپارٹی ملک کو ہندو راشٹربنانا چاہتی ہے۔ ششی تھرور کلکتہ لٹریری میٹ کے دوران تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں حکمراں جماعت ہی ٹکر ے ٹکرے کینگ ہے ۔جو ملک کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ٹکرو ٹکروں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Thu, 23 Jan 2020 11:01:27
جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے وادی میں انسداد ملی ٹینسی کاروائیاں تیز کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران آدھ درجن آپریشن کامیاب ثابت ہوئے۔
View more
Thu, 23 Jan 2020 10:58:24
سپریم کورٹ کے قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف چار ہفتے کے لئے ٹال دینے اور مرکزی حکومت کوجواب دینے کیلئے چار ہفتے کا وقت دینے پر جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشد مدنی نے سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں امید تھی کہ کوئی مثبت پیش رفت ہوگی۔انہوں نے یہ بات آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہی ہے۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 21:12:09
مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قانون سی اے اے ،این پی آراور این آر سی کی مخالفت میں دستور بچاو اور ملک بچاو کے موضوع پر مجلس احرار اسلام اور بھائی چارہ ایکتا منچ کے سانجھا بینر تلے ہریانہ کے جمنا نگر میں ایک مظاہرہ اور جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 21:05:08
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تواری نے بدھ کو کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے آنے سے پارٹی کی پوزیشن اور مضبوط ہوئی ہےاور وہ کم از کم 50 سیٹیں جیت کر مضبوط حکومت بنائیں گے۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 21:00:08
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور اس میں دن بہ دن شدت ہی پیدا ہوتی جا رہی ہے۔
View more
Wed, 22 Jan 2020 20:37:34
کانگریس نے بدھ کے روز دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت 40 نمایاں تشہیر کاروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy