Sun, 26 Jan 2020 15:16:47
یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی حکومت کی طرف سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو پدما بھوشن اور پدماوبھوشن جیسے اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔ امسال جن شخصیات کو پس مرگ پدماوبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اس میں پیجاور مٹھ کے سوامی اور سابق مرکزی وزیر جارج فرنانڈیز جیسی ساحلی علاقے کی دو شخصیات شامل ہیں۔خیال رہے کہ پیجاور مٹھ کے سوامی سرسوتی 29دسمبر 2019کو انتقال کرگئے تھے۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 15:14:20
الاحسان ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کا سالانہ اجلاس مرڈیشور مرکزی جماعت المسلمین کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں نئی سہ سالہ میقات کے لئے عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 15:11:52
یہاں کے ایڈیشنل سیشنس کورٹ نے چوتھی جماعت کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ایک ٹیچر کو 20سال قید بامشقت اور 25ہزار روپے جرمانے کی سز اسنائی ہے۔ اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 2سال کی سزا کاٹنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 15:09:30
نیشنل ہائی وے پر ٹول فیس کی وصولی اور ٹریفک کو آسان بنانے کے لئے حکومت نے ’فاسٹیاگ‘ سسٹم شروع کیاہے۔ لیکن بدعنوانی کرنے اور چونا لگانے والے کوئی نہ کوئی راستہ نکال ہی لیتے ہیں۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 14:59:55
منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے احاطے میں بم رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم آدتیہ راؤ کے بینک لاکر سے تلاشی لینے والی پولیس ٹیم کو خطرناک زہر سائنائیڈ ملنے کی بات پتہ چلی ہے۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 14:43:37
شاہین باغ اب محض ایک پتہ نہیں بلکہ ایک تاریخ ہے۔ یہ وہ تاریخ ہے جس کا سلسلہ 1857 سے ملتا ہے۔ جی ہاں، 1857 میں جس طرح انگریزوں کے مظالم اور ناانصافی کے خلاف بہادر شاہ ظفر کی قیادت میں ایک بغاوت پھوٹ پڑی تھی، ویسے ہی نریندر مودی کے خلاف شاہین باغ سے ایک بغاوت کا نقارہ بج اٹھا ہے اور جیسے سنہ 1857 کی بغاوت نے دہلی سے پھیل کر سارے ہندوستان کو اپنی چپیٹ میں لے لیا تھا، ویسے ہی شاہین باغ سے شروع ہونے وا
View more
Sun, 26 Jan 2020 14:16:58
شہریت قانون کی مخالفت کرنے والے احتجاجیوں نے آج 26 جنوری کے موقع پر پورے جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریہ کی تقریب منائی اور لاکھوں لوگوں کی موجودگی میں شاہین باغ میں ہی ترنگا جھنڈا لہراتے ہوئے ملک میں نئے انقلاب کی جھلک دکھائی۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 13:53:23
ملک بھر میں جہاں 71 ویں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جارہا ہے ، وہیں سعودی عربیہ کے جدہ میں مقیم بھٹکل کے عوام نے بھی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے جشن میں شرکت کی ہے اور موقع پرموجود کونسل جنرل محمد نور رحمن شیخ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے مبارکبادیوں کا تبادلہ کیا ہے۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 09:47:28
جیسے جیسے شہریت قانون کی مخالفت میں اُٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ اُتنی ہی تیزی کے ساتھ اُبھرتی نظر آرہی ہے، اب تازہ خبر ریاست کرناٹک کے شہر شموگہ سے سامنے آئی ہے جہاں 25 جنوری کی شام سے ہی آر ایم نگر میں موجود پبلک پارک میں خواتین کی بھیڑ جمع ہونی شروع ہوگئی اورپارک کچھ ہی دیر میں شاہین باغ میں تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy