Fri, 31 Jan 2020 00:34:28
مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں دہلی کے شاہین باغ کے طرز پر خواتین کے احتجاج کو 24 دن مکمل ہوگئے ہیں۔
View more
Fri, 31 Jan 2020 00:23:15
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی جانب سے طلبہ کو لکھے گئے آخری خط کو طلبہ نے سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر، رجسٹرار اور پراکٹر کے استعفی دینے تک پرامن طریقے سے جمہوری انداز میں مظاہرہ جاری رہے گا۔
View more
Fri, 31 Jan 2020 00:11:28
بنگلورو سٹی پولیس کمشنربھاسکر راؤنے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ریاست کرناٹکا میں 3لاکھ بنگلہ دیشی باشندے موجود ہیں۔
View more
Thu, 30 Jan 2020 13:10:09
اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ایک نیا متنازعہ بیان دیا ہے۔ گھوش نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے شاہین باغ میں سخت سردی میں کھلے آسمان تلے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں سے کوئی بیمار یا ہلاک کیوں نہیں ہوا!
View more
Thu, 30 Jan 2020 13:06:37
دہلی اسمبلی الیکشن کے پیش نظر انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی کے مرکزی وزراء و لیڈران لگاتار متنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔ اس درمیان انتخابی کمیشن نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی انتخابی تشہیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انتخابی کمیشن نے ان دونوں کو ہی دہلی اسمبلی الیکشن کے لیے بی جے پی اسٹار پرچارک کی فہرست سے باہر کرنے کا حکم صادر کر دیا
View more
Thu, 30 Jan 2020 13:03:31
یوگی کی پولس ایک بار پھر کٹہرے میں کھڑی نظر آ رہی ہے۔ اس بار پولس سوالوں کے گھیرے میں بجنور تشدد پر کی گئی کارروائی کو لے کر ہے۔ گزشتہ سال بجنور میں شہریت قانون کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جس میں پولس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ اب ضلع اور سیشن کورٹ نے ملزمین کو ضمانت دیتے ہوئے جج نے پولس کی ایف آئی آر پر سوال کھڑے کیے ہیں اور پولس کو پھٹکار لگائی ہے۔
View more
Thu, 30 Jan 2020 12:57:39
بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی سائنا نہوال نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ہریانہ میں پیدا ہوئی 29 سالہ سائنا نہوال، حیدرآباد میں سے تعلق رکھتی ہیں اور ہندوستان کے مشہور کھلاڑیوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ سائنا نہوال کے ساتھ ان کی بہن چندرن شو نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بیڈ منٹن کی سابق نمبر ون کھلاڑی ملک کے سرکردہ ایوارڈس راجیو گاندھی کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ سے بھی سرفراز
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy