Mon, 16 Sep 2024 20:30:56
12 ربیع الاول کے موقع پر بھٹکل میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کو ہر سال کی طرح اس بار بھی بھرپور تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس مختلف راستوں اور گلیوں سے گزرتا ہوا، نعت پاک اور "اللہ اکبر" کے نعروں کی صداؤں سے گونجتا رہا۔
View more
Mon, 16 Sep 2024 18:55:06
عید میلاد النبی کو لے کر وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف نے اُنہیں اُسی کے انداز میں جواب دینے کی مبینہ کوشش کے نتیجے میں آج پیر صبح بنٹوال کے بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ہوگیا ۔
View more
Mon, 16 Sep 2024 18:37:11
تیرویکیرے تعلقہ میں گنیش مورتی کو تالاب میں ڈبونے کے دوران پیش آئے حادثے میں باپ اور بیٹا سمیت تین افراد غرقاب ہوگئے ، جن کی شناخت ریونّا (50 سال)، اس کا بیٹا شرت (26 سال) اور دیانند (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Mon, 16 Sep 2024 11:03:29
بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران نے حکومت کرناٹک کے اعلان پر اس زنجیر کو تعلقہ کے بیلور سے آگے بڑھاتے ہوئے دوسری سرحد شیرور تک پہنچایا۔ اس موقع پر ہندو۔مسلم اتحاد او
View more
Sun, 15 Sep 2024 19:16:14
میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق، شدید بارشوں کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے، جس کے نتیجے میں جمعہ کی شام تک ہلاکتوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، تلاش اور بچاؤ کا عمل جاری ہے اور اسی شام تک 89 افراد لاپتہ ہیں۔
View more
Sun, 15 Sep 2024 19:00:51
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 'عالمی یومِ جمہوریت' کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 2024 ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بیان میں نشاندہی کی کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران جمہوری نظام کو تباہ کرنے، اداروں کو کمزور کرنے، اور ان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی منظم کوششیں کی گئی ہیں۔
View more
Sun, 15 Sep 2024 18:11:53
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بنگلورو میں عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے دوران حفاظتی حصار کی خلاف ورزی ہوئی۔ اس دوران، ایک نوجوان وزیر اعلیٰ سدارامیا کے قریب پہنچ گیا تھا۔ تاہم، نوجوان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور اس واقعے کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
View more
Sun, 15 Sep 2024 18:06:00
جھارکھنڈ کے ضلع دُمکا کے موہن پور گاؤں میں واقع پلس ٹو ہائی اسکول کے مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے کے نتیجے میں 47 بچے بیمار ہو گئے۔ یہ واقعہ اسکول میں مڈ ڈے میل کی تقسیم کے دوران پیش آیا، جس کے باعث متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
View more
Sun, 15 Sep 2024 17:56:55
کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ 14 ستمبر کو، مرکزی تفتیشی ایجنسی نے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو گرفتار کر لیا۔ انہیں 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy