Sat, 14 Sep 2024 00:44:43
شہر کے بجپے علاقے میں واقع ایک مکان کے باہر نظر آنے والے سانپ کو غیر زہریلا سمجھنے اور اسے پکڑنے کی کوشش میں ایک شخص نے اپنی جان گنوائی جس کی شناخت رامچندرا پجاری (55 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Sat, 14 Sep 2024 00:29:50
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نئینا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 15 ستمبر کو جو بین الاقوامی یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے ، اس حوالے سے بھٹکل تعلقہ میں 33 کلو میٹر لمبی انسانی زنجیر بنائی جائے گی ۔ انہوں نے عوام الناس سے اس زنجیر میں شریک ہونے کی اپیل کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔
View more
Fri, 13 Sep 2024 20:04:50
ریاستی حق اطلاعات اور سوشیل ایکٹیویسٹ فورم کے ضلع صدر شنکر نائک نے کاروار ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار دفتر میں گزشتہ دس برسوں سے بعض ملازمین کا تبادلہ نہیں ہوا ہے اور اسی وجہ سے یہاں بدعنوانی کا بازار گرم ہے ۔
View more
Thu, 12 Sep 2024 22:00:48
وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر جانبداری کے متعلق شکوک پیدا ہو سکتے ہیں۔
View more
Thu, 12 Sep 2024 19:37:04
اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور پر 57 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے، جو کہ کارپوریشن کی عزم و ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔
View more
Thu, 12 Sep 2024 19:31:06
کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا کے سامنے مایاوتی پر یہ الزامات عائد کیے اور کہا کہ ان کے اقدامات دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقوں کے مفادات ک
View more
Thu, 12 Sep 2024 19:25:42
کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ وارانہ مسائل پیدا کرنا ہے۔
View more
Thu, 12 Sep 2024 19:17:52
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ سیتارام یچوری کا طویل بیماری کے بعد جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 72 سال تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy