Sat, 29 Feb 2020 23:47:00
دہلی حکومت نے جے این یو طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار سمیت دیگر 9 لوگوں پر ملک سے غداری کا مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔
View more
Sat, 29 Feb 2020 23:34:55
سماج وادی پارٹی سینئر لیڈر و رام پور رکن پارلیمان اعظم خان نے سنیچر کو ایک کیس کی سماعت کے لئے سیتاپور جیل سے رامپور کے لئے روانہ ہونے سے قبل کہا کہ ان کے ساتھ ’دہشت گرد جیسا سلوک روا کیا جارہا ہے‘۔
View more
Sat, 29 Feb 2020 21:38:04
چین میں 47 مزید اموات کے ساتھ کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد 2835 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 79251 ہوگئی ہے۔
View more
Sat, 29 Feb 2020 21:12:35
امریکہ اور افغان طالبان نے طویل عرصے سے جاری امن مذاکرات کے بعد معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں جس کی مدد سے افغانستان میں گذشتہ 18 برس سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
View more
Sat, 29 Feb 2020 20:10:59
کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور دیگر 9 کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ چلانے کی منظوری دینے کے لئے ہفتے کو دہلی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال حکومت بغاوت سے متعلق قانون کو غلط طریقے سے سمجھنے کے معاملے میں مرکزی حکومت سے کم نہیں ہے۔
View more
Sat, 29 Feb 2020 20:05:21
کانگریس نے کہا ہے کہ راج دھرم پرعمل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن مودی حکومت اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، لہذا ذمہ دار اپوزیشن کی حیثیت سے کانگریس بار بار ’راج دھرم‘ نبھانے کے لئے انہیں یاد دلائے گی۔
View more
Sat, 29 Feb 2020 19:59:46
مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صد و سینئر لیڈر آصف نظام الدین صدیقی نے دہلی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے وابستہ افراد ہی جب فسادات کے لئے اکسائیں اور پولیس نظم نسق بنائے رکھنے کے برعکس شر پسند عناصر کے ساتھ پتھر اور گولی چلائے تو آئین و جمہوریت کیسے محفوظ رہیں گے۔
View more
Sat, 29 Feb 2020 19:49:25
قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ خاتون مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اتراکھنڈ اوراترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے پر آمادہ نظر آ رہی ہے۔
View more
Sat, 29 Feb 2020 19:43:42
ریاستی کانگریس کے کاگذار صدر مسٹر ایشور بی کھنڈرے رکن اسمبلی بھالکی ضلع بیدر نے الزام لگایا ہے کہ نئی دہلی میں ہوئے تشدد واقعات کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے اور وزیر داخلہ کی حیثیت سے ناکام ہونے والے امیت شاہ کو اخلاقی ذمہ داری کے ساتھ استعفی دینا چاہئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy