Tue, 03 Mar 2020 21:03:24
رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے نے پیر کو آدھی رات مقررہ وقت سے تقریبا چھ ماہ پہلے پارلیمنٹ تحلیل کر تے ہوئے25 اپریل کو وسط مدتی انتخابات کرانے اور14 مئی کو نئی پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 20:55:28
چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہونے والا خوفناک کورونا وائرس کی زد میں آکر دنیا کے 65 ممالک میں اب تک 3100 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریباً 89000 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 20:45:28
دہلی میں گزشتہ دنوں ہونے والے تشدد پر بحث کرانے کی مانگ کو لے اپوزیشن اراکین نے منگل کو لوک سبھا میں زوردار ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کو دو مرتبہ ملتوی کر دیا گیا۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 19:29:33
سپریم کورٹ نے قانون کی طالبہ کی عصمت دری کے ملزم اور سابق مرکزی وزیر چنميانند کو ملنے والی ضمانت کو مسترد کرنے سے منگل کو صاف انکار کر دیا۔ تاہم عدالت نے سابق مرکزی وزیر کے خلاف آبروریزی کے مقدمے کو دہلی منتقل کرنے سے متعلق الگ درخواست پر اتر پردیش کی حکومت، ملزم چنميانند اور دیگر کو نوٹس جاری کیا۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 19:24:18
سپریم کورٹ نے انتخابی حلف نامہ میں فوجداری معاملوں کی معلومات چھپانے کے معاملہ میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیوندر فڑنویس کی نظر ثانی درخواست منگل کو مسترد کر دی۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 18:42:55
سال 2018کے اسمبلی انتخابات کے موقع پر ہوناور تعلقہ کے منکی میں بی جے پی امیدوار سنیل نائک کے لئے تشہیری مہم چلانے کے دوران مبینہ طور پر رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ لیکن پچھلے دنوں عوامی منتخب نمائندوں کی خصوصی عدالت نے اننت کمار ہیگڈے کو ثبوتوں کی کمی کا سبب بتاتے ہوئے اس معاملے سے بری کردیا۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 18:36:41
ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ ٹونکا میں حیدر آباد کی ایک نجی کمپنی کی طرف سے تجارتی بندرگاہ تعمیر کرنے کے منصوبے سے پریشان عوام نے اس کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 18:28:49
دہلی تشدد میں اب تک 47 افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں آ چکی ہیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جعفر آباد، مصطفیٰ آباد، کھجوری، بھجن پورہ جیسے علاقوں میں رہنے والے سینکڑوں مسلم افراد یا تو کسی کیمپ میں پناہ لینے کے لیے مجبور ہو چکے ہیں یا پھر کسی دوسری ریاست کا رخت سفر باندھ لیا ہے۔
View more
Tue, 03 Mar 2020 13:19:12
ضلع شمالی کینرا کا ایک اہم تہوار ماری کمبا جاترے سرسی میں منعقد ہونے جارہا ہے او رانہی دنوں میں پی یو سی سال دوم کے طلبہ کے فائنل امتحانات بھی شروع ہورہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy