Tue, 04 Aug 2020 21:25:56
کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی پالیسیاں چین پرست ہیں اور اس کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے چین پر مسلسل ہمارا انحصار بڑھ رہا ہے جو ملک کو ایک سنجیدہ خطرے کی طرف ڈھکیل رہی ہیں۔
View more
Tue, 04 Aug 2020 21:22:34
راجستھان کے وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کی جانچ کے معاملے میں صرف انتہائی قابل اعتماد آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کو ترجیح دی جارہی ہے اور ریاست میں اب تک 16 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
View more
Tue, 04 Aug 2020 20:18:30
کوویڈ وبا کے بعد حال ہی میں کئی لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف اوربدن میں اکسیجن کی کمی کی وجہ سے مینگلور شفٹ کیا گیا تھا، بعض لوگوں نے اس دوران دم بھی توڑ دیا، جبکہ کئی لوگ صحت مند ہوکر واپس آنے میں کامیاب ہوگئے، ایک طرف عوام کورونا کے بڑھتے معاملات سے پریشان ہیں تو وہیں دوسری طرف اُڈپی اور مینگلوروغیرہ اسپتالوں میں اکسیجن کی کمی والے مریضوں کے لئے بیڈ نہیں مل رہے ہیں،اسپتالوں میں آئی سی یو
View more
Tue, 04 Aug 2020 19:50:39
بھٹکل میں سرکاری فرسٹ گریڈ کالج کی اپنی کوئی عمارت نہیں تھی اور اب تک کرایے کی عمارت میں طلبہ کی پڑھائی انجام دی جارہی ہے۔ اس کالج کی اپنی عمارت کے لئے منظور شدہ سرکاری منصوبہ کافی عرصے سے التوا میں پڑا ہوا تھا۔اب بھٹکل جالی پنچایت کے تلگیرے میں 6.7 ایکڑ زمین پر فرسٹ گریڈ کالج کے لئے رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔
View more
Tue, 04 Aug 2020 19:37:36
یوپی کے ایودھیا میں 5اگست کو رام مندر کی تعمیر کے لئے ’شیلانیاس اور بھومی پوجا‘کی رسم اداکی جارہی ہے۔ اس پس منظر میں امن وامان اور شانتی بنائے رکھنے کے لئے بھٹکل تعلقہ میں تحصیلدار کی جانب سے دفعہ 144کے تحت 5اگست کی صبح 6بجے سے رات 8بجے تک امتناعی احکامات لاگو کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 04 Aug 2020 13:01:16
سیاسی لیڈران کے کورونا انفیکشن کی زد میں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور ان کی بیٹی کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبروں کے بعد اب ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارمیا کے بھی کورونا پازیٹو ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس سلسلے میں سدارمیا نے خود ٹوئٹ کر کے اطلاع دی ہے۔
View more
Tue, 04 Aug 2020 12:48:06
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے بعدان کی بیٹی بھی کورونا مثبت پائی گئی ہیں اور انہیں بنگلور کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سے قبل مسٹر ایڈی یورپا کواتوار کے روز کورونا پازیٹو آنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
View more
Tue, 04 Aug 2020 12:42:55
شہر بنگلورو میں بڑے بڑے سرکاری اسپتالوں کو مارچ 2020سے اب تک کورونا کیئر مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے اس کی وجہ سے ان اسپتالوں میں روزانہ علاج کے لئے رجوع ہونے والے ہزارو ں مریضوں کے لئے علاج کا کوئی متبادل ذریعہ نہیں۔
View more
Tue, 04 Aug 2020 12:33:42
بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) نے شہر میں روزانہ 50ہزار افراد کے کورونا ٹسٹ کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں بی بی ایم پی کی طرف سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy