Wed, 05 Aug 2020 12:21:27
یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی) کے تحت منعقد کیے جانے والے امتحان میں امسال شمالی کینرا سے کُل 4طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں شمالی کینرا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
View more
Wed, 05 Aug 2020 12:04:16
ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے آج بھومی پوجن کو لے کر جشن کا ماحول ہے۔ پی ایم نریندر مودی اپنے ہاتھوں سے سنگ بنیاد رکھنے والے ہیں۔ اس سے قبل آج صبح آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے ”بابری مسجد تھی، ہے اور رہے گی۔ انشاء اللہ۔“ اس کے ساتھ ہی انھوں نے دو تصویریں بھی شیئر کی ہیں جن میں سے ایک عالیشان بابری مسجد کی پ
View more
Wed, 05 Aug 2020 11:44:54
عروس البلاد ممبئی میں ہونے والی بھاری بارش کے نتیجے میں ممبئی اور تھانے میں چار افراد ہلاک اور ایک۔شخص لاپتہ ہے۔پرسو شام سے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پا نی جمع ہوگیا ہےاور حکومت نے ممبئی اور ایم ایم آر میں تعطیل کااعلا ن کردیا۔
View more
Wed, 05 Aug 2020 11:39:50
کورونا وائرس کے باعث ہونے والی بیماری کووڈ-19 سے اس وقت ساری دنیا جوجھ رہی ہے اور اب تک ناقابل علاج مانی جانے والی اس بیماری کے علاج سے متعلق جب بھی کوئی دوا، انجکشن یا ایلوپیتھی طریقے علاج کے علاوہ دیگر یونانی، ایوروید یا ہومیوپیتھی وغیرہ طریقے علاج کا کوئی نسخہ، جوشاندہ یا کاڑھا وغیرہ سامنے آتا ہے تو ضرورتمند فوری اس کی طرف لپکتے ہیں، اور اسے حاصل کر کے استعمال کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 05 Aug 2020 11:21:05
یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے یو پی ایس سی امتحان 2019 کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں اور اس مرتبہ کل 45 مسلم امیدواروں کا انتخاب ہوا ہے، تاہم مسلمانوں کے نظریہ سے یہ نتائج مایوس کن ہیں کیونکہ محض ایک ہی امیدوار ایسا ہے جو آئی اے ایس آفیسر بن پائے گا۔
View more
Wed, 05 Aug 2020 11:13:33
سپریم کورٹ نے نامور وکیل اور سماجی کارکن پرشانت بھوشن کے خلاف 11 سال پرانے توہین عدالت کے مقدمہ میں منگل کے روز فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ جسٹس ارون کمار مشرا کی زیر قیادت بنچ نے سینئر وکیل راجیو دھون اور دیگر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ جسٹس مشرا اور دھون کے درمیان فون پر جرح ہوئی۔ اسی درمیان سماعت ملتوی ہوگئی۔ اس کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی اور عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
View more
Wed, 05 Aug 2020 11:09:41
جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین اور ان کے کنبہ کے سبھی اراکین نے سرکاری رہائش کے 17 ملازمین میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد منگل کو ایک بار پھر کورونا جانچ کے لئے سیمپل دیا ہے۔
View more
Wed, 05 Aug 2020 11:05:39
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کل شام ہوئے متعدد تباہ کن دار دھماکوں نے بیروت اور اس کے پاس کے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔مختلف ایجنسیوں کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں چار ہزار سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے اور سینکڑوں عمارتوں کے تباہ ہونے کی خبر ہے ۔
View more
Wed, 05 Aug 2020 11:03:06
14 ماہ قبل شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حاجی پیر سیکٹر کے راستے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والی ایک خاتون کو منگل کے روز وہاں کی انتظامیہ نے ضلع پونچھ میں چکن دا باغ کی مقام پر ہندوستانی فوج اور سول انتظامیہ کے حوالے کردیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy