Sun, 09 Aug 2020 12:09:50
تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شمالی کرناٹک کے دوردراز اور ساحلی علاقے نیز ملناڈ خطّے میں جاری ہے۔ کچھ مقامات پر کاویری، Thungabhadra اور کرشنا ندی میں طغیانی آگئی ہے۔ بارش کے سبب Talacauvery میں مٹّی کے تودے گرے ہیں۔
View more
Sun, 09 Aug 2020 12:00:59
کرناٹکا ایس ایس ایل سی بورڈ نے امسال ہونے والے 10 ویں جماعت کے نتائج کو بروز پیر 10 ؍اگست کو منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sun, 09 Aug 2020 11:50:30
کرناٹک میں کورونا کی لاشوں کے متعلق نئی گائیڈ لائنس جاری کی گئی ہیں ۔ محمکہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنس کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاش اب ان کے رشتہ داروں کے حوالے کی جاسکتی ہے ۔
View more
Sun, 09 Aug 2020 11:41:42
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسس کے درمیان کرناٹک حکومت نے کووڈ۔19 مریضوں کی نعشوں کے ضمن میں ترمیم رہنما خطوط جاری کیے ہیں جن میں اس وقت تک پوسٹ مارٹم سے بچنے پر زور دیا گیا جب تک کسی خاص وجہ سے ایسا کرنا ضروری نہ ہو۔
View more
Sun, 09 Aug 2020 11:31:14
امریکہ کے بعد برازیل میں بھی کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ایک لاکھ سے اوپر چلی گئیں، وائرس دنیا کے 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد جانیں لے گیا۔پیرس کے پرہجوم علاقوں میں پیر سے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں دنانگ شہر سے آنے والے ہزاروں لوگوں کی دوبارہ سے کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے۔
View more
Sun, 09 Aug 2020 11:28:31
راجستھان کے سیر میں ایک 52 سالہ آٹو رکشہ ڈرائیور غفار احمد کچاوا کو ’مودی زندہ آباد‘ اور ’جے شری رام‘ نہ بولنے پر بے رحمی سے پیٹا گیا۔ پولیس نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ متاثرہ ڈرائیور نے بتایا کہ ان پر حملہ کرنے والے دو لوگوں نے ان کی داڑھی کھینچی اور پاکستان جانے کو کہا۔
View more
Sun, 09 Aug 2020 11:23:55
نیپال اور بہار کے آبی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہورہی بارش کے سبب ریاست کی آٹھ ندیوں میں آئے سیلاب 16 اضلاع میں قہر برپا کررہے ہیں۔
View more
Sun, 09 Aug 2020 11:20:07
ملک میں کورونا وائرس کی دن بدن خراب ہوتی صورتحال کے درمیان سنیچر کی دیر رات تک65,156نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 21.50لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور 875مزید لوگو کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 43,446تک پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 69فیصد کے قریب پہنچ گئی۔
View more
Sun, 09 Aug 2020 11:11:48
کیرالہ میں ضلع ایڈوکی کے پیٹیموڈی میں جمعہ کو شدید بارش کے سبب تودہ کے ملبے سے ہفتہ کو مزید پانچ لوگوں کی لاش برآمد ہونے سے اس حادثہ میں اموات کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy