Thu, 10 Oct 2024 00:05:35
بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کرناٹک کے رکن اسمبلی مُنی رتنا پر ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دو سابق وزرائے اعلیٰ کو سیاسی فائدے کے لیے ہنی ٹریپ کیا۔ خاتون، جو خود جنسی زیادتی کا شکار ہیں، نے دعویٰ کیا کہ مُنی رتنا کے پاس خفیہ ویڈیوز موجود ہیں جنہیں انہوں نے اعلیٰ سیاسی شخصیات کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔
View more
Wed, 09 Oct 2024 19:24:01
دہلی سی ایم ہاؤس معاملے پر تنازعہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق پی ڈبلیو ڈی نے وزیر اعلیٰ کی رہائش پر اپنا ’تالا‘ لگا دیا ہے۔ یعنی اب سی ایم ہاؤس میں ’ڈبل لاک‘ لگ گیا ہے۔ اس درمیان عام آدمی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ رہائش سے لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعلیٰ آتشی کا سارا سامان باہر نکلوا دیا، پھر اس کے بعد اس گھر کو پی ڈبلیو ڈی نے لاک کر دیا۔
View more
Wed, 09 Oct 2024 18:56:58
سابق رکن اسمبلی بی ایم محی الدین باوا کے بھائی ممتاز علی کی خود کشی معاملے میں تفتیش کر رہی منگلورو پولیس نے مزید تین ملزمین کو آج گرفتار کر لیا جن کی شناخت عبدالستار، مصطفیٰ اور شفیع کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Wed, 09 Oct 2024 18:11:16
یہاں آر جی کرمیڈیکل کالج اور اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کی آبروریزی اورقتل کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی جو لہر اُٹھی تھی، وہ ہنوز کم نہیں ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور مظاہرے ہورہے ہیں۔
View more
Wed, 09 Oct 2024 17:41:31
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین نے وقف ترمیمی بل کو غیر آئینی، غیر جمہوری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ وارانہ ذہنیت اور سماج کو بانٹنے کی سوچ کا آئینہ قرار دیا۔ یہ بات انہوں نے آج آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے کہی۔ وقف کانفرنس کے موقعہ پر یہ ملاقات عمل میں آئی۔
View more
Wed, 09 Oct 2024 17:37:01
سماجوادی پارٹی نے اتر پردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے 6 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کرہل سیٹ پر تیج پرتاپ کو امیدوار مقرر کیا ہے۔ اکھلیش یادو خود اس سیٹ سے 2022 میں رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، اور جب وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے، تو یہ سیٹ خالی ہو گئی تھی۔
View more
Wed, 09 Oct 2024 17:30:35
مشرق وسطیٰ اس وقت ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے، جہاں حالات کسی بھی وقت بے قابو ہو سکتے ہیں اور اس کے تباہ کن اثرات پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ اس لیے وقت کی ضرورت یہ ہے کہ ممکنہ تباہی کا انتظار کرنے کے بجائے اسے روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
View more
Wed, 09 Oct 2024 17:24:36
جموں و کشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج 8 اکتوبر کو سامنے آئے۔ جموں و کشمیر میں انڈیا اتحاد کو بھاری اکثریت ملی، جبکہ ہریانہ میں بی جے پی کی غیر متوقع جیت نے سب کو حیران کر دیا۔ اس پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا پہلا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا، لیکن ہریانہ کے نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن سے رجوع
View more
Wed, 09 Oct 2024 17:19:12
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں انڈیا اتحاد نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام اس علاقے میں نیشنل کانفرنس نے سب سے زیادہ 42 نشستیں جیتی ہیں، اور اب عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت سازی کی کوششیں جاری ہیں۔ بدھ کے روز عمر عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کریں گے اور پھر حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی۔"
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy