Thu, 10 Oct 2024 17:10:26
جمعرات کو نوئیڈا اتھارٹی کے باہر کسانوں نے زبردست احتجاج کیا اور ہنگامہ برپا کر دیا۔ دوپہر ایک بجے کے قریب بڑی تعداد میں کسان اتھارٹی کے دفتر کے باہر پہنچے اور پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کو توڑ کر آگے بڑھ گئے۔ پولیس نے کسانوں کو دفتر کے قریب پہنچنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی تھیں، لیکن کسانوں نے انہیں عبور کر لیا اور دفتر کے گیٹ کے سامنے ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 12:48:07
نیشنل ہائی وے 66 پر مولور میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی ۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 12:43:54
شہر کی ایک جیویلری شاپ میں گاہک طور پر آنے والی دو خواتین نے پرانا سونا دے کر سونے کے نئے زیورات خریدنے کی خواہش ظاہر کی تو دکان کے مالک نے کسوٹی پر پرانے سونے کی جانچ کی اور اسے اصلی سونا مانتے ہوئے ان خواتین کو 2.5 لاکھ مالیت کے اصلی سونے کے نئے زیورات دئے ۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 12:23:29
کرناٹک کے کانگریس ایم ایل اے اور سابق وزیرو نے کلکرنی کے خلاف عصمت دری، اغوا اور مجرمانہ دھمکی کے ایک مبینہ دو سال پرانے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 11:59:14
لبنان کے مختلف علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے، جبکہ 150 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اطلاعات لبنان کی وزارت صحت نے منگل کی شب فراہم کی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق، حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 11:53:59
ترک ایئرلائن کا پائلٹ دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا جس کے نتیجے میں طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 11:38:39
ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد اس معاملے پر سیاسی بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ ہریانہ میں بی جے پی نے 48 سیٹیں جیت کر مسلسل تیسری بار حکومت قائم کی ہے۔ اس دوران، کانگریس کے قومی ترجمان ادت راج نے 9 اکتوبر کو ہریانہ میں پارٹی کی ناکامی اور راہل گاندھی کی مقبولیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ادت راج نے انتخابات کے نتائج پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو عوامی اعتماد
View more
Thu, 10 Oct 2024 11:05:09
ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابی نتائج کے بعد کانگریس میں خوشی اور مایوسی کا ملا جلا ماحول ہے۔ ہریانہ میں کانگریس کی امیدیں زیادہ تھیں اور کئی ایگزٹ پول بھی اس کے حق میں تھے، جس کے باعث پارٹی میں وزیرا علیٰ کے لیے سرگرمیاں شروع ہو گئی تھیں۔
View more
Thu, 10 Oct 2024 10:53:37
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ آیوروید کے خلاف جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ افراد روایتی طبی نظام کے بارے میں عوام کے اعتماد کا غلط فائدہ اٹھا کر معصوم لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مرمو نے آیوروید کی بقاء کے لیے اس کے علاج کی تحقیق میں سرمایہ کاری، ادویات کے معیار کی مسلسل بہتری، اور آیوروید کے مطالعہ سے متعلق تعلیمی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy