Thu, 10 Sep 2020 21:55:30
انڈیا کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطالعے میں کوروناوائرس کے علاج میں پلازما تھریپی پر سوال اٹھائے کے بعد دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے اس کا دفاع کیا ہے۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 21:52:31
مرکزی وزارت صحت اور آئی سی ایم آر نے جمعرات کے روز کورونا وائرس سے متعلق تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو ایک خط لکھا۔ خط میں تمام ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ سے منفی آنے والے علامات والے لوگوں کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانا چاہئے۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 21:48:36
دہلی میں 14ستمبرکو بلائے گئے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دوپہر 2 بجے شروع ہوگی۔ اسمبلی ممبران کے لیے ماسک پہننااورمعاشرتی دوری کی پیروی کرنا لازمی ہوگا۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 21:43:59
آگرہ میں 9 سالہ بچے کا قتل کردیا گیا، جمعرات کو اس کی لاش اس کے گھر کے سامنے واقع دیوار میں رکھے بھوسے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 21:29:23
بی جے پی نے امریکہ میں موجود اپنے ممبروں کو صدارتی انتخابات میں پارٹی کا نام استعمال نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات اس ملک میں دوطرفہ حمایت پرمبنی ہیں۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 21:25:09
سپریم کورٹ نے جمعرات کو کسی بھی اکاؤنٹس کو غیرمجاز اثاثہ نہ قرار دینے کے اپنے عبوری حکم کی مدت میں اگلے احکامات تک توسیع کردی ہے۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 21:16:53
آئندہ 14 ستمبر کو راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین عہدہ کے لیے انتخاب ہونے والا ہے، اور اس عہدہ کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے منوج جھا کو مشترکہ امیدوار بنایا گیا ہے۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 21:14:18
مہاراشٹر میں جل یوکت شیوار پروجیکٹ میں ہونے والی بدعنوانی کو بے نقاب کرتے ہوئے کانگریس نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ جل یوکت شیوار نہیں بلکہ جھول یوکت شیوار ہے۔
View more
Thu, 10 Sep 2020 21:10:14
حکومت کی ناقص پالیسیوں اور معیشت کے زوال پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی طرف سے مودی حکومت پر حملہ کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy