Thu, 17 Oct 2024 12:58:11
ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر استعمال ای وی ایم کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے، وہیں اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اس تعلق سے سپریم کورٹ میں بھی عرضی داخل کر دی
View more
Thu, 17 Oct 2024 12:54:33
دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان کیا ہے،
View more
Thu, 17 Oct 2024 12:50:59
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی۔‘‘
View more
Thu, 17 Oct 2024 09:21:48
صوبہ اتراکھنڈ میں آج اس ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی جس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سوار تھے۔ اتراکھنڈ واقع پتھوراگڑھ ضلع کے منسیاری میں چیف الیکش کمشنر راجیو کمار کے ہیلی کاپٹر کی یہ ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔ ہیلی کاپٹر میں ان کے ساتھ اتراکھنڈ کے ایڈیشنل چیف الیکشن آفیسر وجئے کمار جوگدنڈے بھی سوار تھے۔ ہمالیائی علاقہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ ہیلی کاپٹ
View more
Thu, 17 Oct 2024 09:14:53
کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ منگل کے روز شدید بارش کے بعد بدھ کو بھی کئی علاقوں میں تیز بارش سے تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم ہو چکا ہے اور کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں۔ مشکل حالات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بنگلورو کے یلاہانکا میں موجود ’فینکس مال آف ایشیا‘ میں ہر جگہ پانی بھر گیا۔
View more
Thu, 17 Oct 2024 09:09:08
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم خوش ہیں کہ ہمارا الائنس پارٹنر وزیر اعلیٰ بن گیا ہے اور جموں و کشمیر میں کافی عرصے کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے۔‘‘
View more
Thu, 17 Oct 2024 01:37:20
کرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعہ ایک مسجد میں ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے والوں پر سے مقدمہ خارج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، جس سے نہ صرف فرقہ پرست عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی، بلکہ اس طرح کی مذموم کوششوں کی بھی حمایت ملے گی۔
View more
Thu, 17 Oct 2024 01:16:20
بچوں کی چھٹیوں کے پیش نظر مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ بھٹکل کے زیر اہتمام شعبہ دعوت و تبلیغ کے تحت شیخ ابو عواد عبدالقادر عودہ برماور عمری کی زیر نگرانی نماز نبوی کورس کا انعقاد کیا گیا، جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔
View more
Wed, 16 Oct 2024 22:34:24
بینگلورو میں پچھلے دو دنوں سے مسلسل موسلادھار بارشوں نے شہری زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور عوام کے لئے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔ تین سال پہلے یلہنکا کے سینٹرل ویہار اپارٹمنٹس میں آنے والی تباہ کن بارشوں کی یادیں ایک بار پھر تازہ ہوگئی ہیں، جہاں مکین تقریباً 3 فٹ پانی میں پھنس چکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy