ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    سپریم کورٹ کی وضاحت: پرسنل لاء کی بنیاد پر قانون کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں

    سپریم کورٹ کی وضاحت: پرسنل لاء کی بنیاد پر قانون کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں

    Sat, 19 Oct 2024 11:24:51 
    ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کو سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ پرسنل لاء کے تحت کم عمر شادی کے خلاف قانون کی خلاف ورزی کو کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ پرسنل لاء ہندوستان میں شادی، طلاق، متبنہ اور سرپرستی جیسے امور کے لیے مذہبی تعلیم کے مطابق مرتب کیے گئے قوانین کا مجموعہ ہے۔ صرف گوا اور جھارکھنڈ میں ان معاملات میں یکساں سول کوڈ نافذ کیا گیا ہے۔ عدالت نے پارلیمنٹ کو ہدایت دی ہے ک
    کانگریس کی جعلی امیدواروں کی فہرست وائرل، پارٹی نے وضاحت جاری کی

    کانگریس کی جعلی امیدواروں کی فہرست وائرل، پارٹی نے وضاحت جاری کی

    Sat, 19 Oct 2024 11:18:10 
    جمعرات کی رات سیاسی حلقوں میں ہلچل اُس وقت پیدا ہوئی جب سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کردہ 15 امیدواروں کی فہرست وائرل ہونے لگی۔ یہ بات اہم ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے، اور ابھی تک باضابطہ طور پر یہ بھی واضح نہیں ہوا کہ کون کون سے امیدوار کس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ ایسے میں 15 امیدواروں کی فہرست کا منظر عام پر آنا سیاسی چہ میگو
    آتشی جی، آپ بھی جیل جائیں گے: ستیندر جین کی جیل سے رہائی کے بعد حیران کن باتیں

    آتشی جی، آپ بھی جیل جائیں گے: ستیندر جین کی جیل سے رہائی کے بعد حیران کن باتیں

    Sat, 19 Oct 2024 11:10:07 
    عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور دہلی کے سابق وزیر صحت ستیندر جین کو کل شام تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ان کی رہائی منی لانڈرنگ کیس میں سٹی کورٹ کی جانب سے دی گئی ضمانت کے نتیجے میں ہوئی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی، اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما منیش سسودیا اور سنجے سنگھ نے جیل کے باہر ستیندر جین کا بھرپور استقبال کیا۔ جین جیسے ہی جیل سے باہر آئے، منیش سسودیا نے انہیں گلے لگا کر خوشی کا ا
    کانگریس کا بی جے پی پر سخت حملہ: ٹکٹ دلانے کے نام پر کروڑوں کی وصولی

    کانگریس کا بی جے پی پر سخت حملہ: ٹکٹ دلانے کے نام پر کروڑوں کی وصولی

    Sat, 19 Oct 2024 11:04:26 
    مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کانکنی پرہلاد جوشی کے کچھ رشتہ داروں پر الیکشن میں بی جے پی کی طرف سے ٹکٹ دلانے کا وعدہ کر پیسے وصولنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف کیس بھی درج کیا گیا ہے جس کی رپورٹ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کی فیملی کے تین اراکین کے خلاف بنگلورو پولیس نے دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا ہے۔ اس معاملے می
    دھاراوی تعمیر نو پروجیکٹ' دنیا کا سب سے بڑا زمین گھوٹالہ، اقتدار میں آتے ہی منسوخ کریں گے: کانگریس

    دھاراوی تعمیر نو پروجیکٹ' دنیا کا سب سے بڑا زمین گھوٹالہ، اقتدار میں آتے ہی منسوخ کریں گے: کانگریس

    Sat, 19 Oct 2024 11:00:16 
    مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ’دھاراوی تعمیر نو پروجیکٹ‘ ایک اہم مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڈ نے جمعہ کے روز اس پروجیکٹ کو دنیا کا سب سے بڑا زمین گھوٹالہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) دوبارہ اقتدار میں آئی تو وہ اس منصوبے کو منسوخ کر دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ میں بے ضابطگیاں اور بدعنوانی سامنے آئی ہیں، جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
    علامتی عہدوں پر اکتفا نہ کریں، حقوق کے لیے جدوجہد کریں، راہل گاندھی کی شکتی ابھیان کی متاثر کن خواتین سے ملاقات

    علامتی عہدوں پر اکتفا نہ کریں، حقوق کے لیے جدوجہد کریں، راہل گاندھی کی شکتی ابھیان کی متاثر کن خواتین سے ملاقات

    Sat, 19 Oct 2024 10:51:19 
    لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے 18 اکتوبر (جمعہ) کو ’شکتی ابھیان‘ کے تحت اندرا فیلوشپ کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے پہلے دن راہل گاندھی نے ملک بھر سے آئی باصلاحیت اور محنتی خواتین سے تبادلہ خیال کیا۔ ان خواتین کا تعلق 21 ریاستوں سے تھا، اور یہ سب اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔ انہوں نے خواتین کے لیے زمینی سطح پر موجود چیلنجز اور ان کے ح
    جھارکھنڈ: بی جے پی کے موجودہ اور آجسو کے سابق ایم ایل اے جے ایم ایم میں شامل ہوگئے

    جھارکھنڈ: بی جے پی کے موجودہ اور آجسو کے سابق ایم ایل اے جے ایم ایم میں شامل ہوگئے

    Sat, 19 Oct 2024 10:47:33 
    جھارکھنڈ میں انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی لیڈروں کی جانب سے پارٹی بدلنے کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے۔ جمعہ کو گریڈیہ ضلع کی جموا سیٹ سے بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی کیدار ہاجرا اور بوکارو ضلع کے چندن کیاری علاقے سے آجسو (آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹ یونین) کے سابق رکن اسمبلی اُماکانت رجک نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) میں شمولیت اختیار کر لی۔ دونوں رہنماؤں کی اس شمولیت کو جے ایم ایم کے لیے ایک بڑی سی
    مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، خراب موسم کا اثر!

    مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، خراب موسم کا اثر!

    Sat, 19 Oct 2024 10:38:28 
    مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے آج ایک پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں پونے کے سفر پر تھے، جب اچانک خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ موسم کی خرابی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر یہ فیصلہ لیا گیا۔ بعد ازاں، وزیر اعلیٰ شندے نے سڑک کے راستے پونے کے لیے اپنا سفر جاری رکھا۔ اس واقعے کے دوران کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش نہیں آیا۔
    مہاراشٹر سڑک پروجیکٹ میں 10 ہزار کروڑ کا گھوٹالہ، مہایوتی حکومت نے مخصوص کمپنیوں کو نوازا: کانگریس کا الزام

    مہاراشٹر سڑک پروجیکٹ میں 10 ہزار کروڑ کا گھوٹالہ، مہایوتی حکومت نے مخصوص کمپنیوں کو نوازا: کانگریس کا الزام

    Sat, 19 Oct 2024 10:24:59 
    مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں حکومت پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ اس دوران کانگریس نے ریاست کے مختلف سڑک پروجیکٹس میں 10 ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالے کا انکشاف کیا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ مہایوتی حکومت نے ضابطوں میں تبدیلی کر کے دو مخصوص کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر فائدہ پہنچایا ہے۔ اس معاملے کو لے کر سیاسی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور اپوزیشن حکومت سے جواب طلب کر رہی