Fri, 18 Oct 2024 23:12:55
گوالیر میں ایک 71 سالہ خاتون کو گانجہ اسمگلنگ کیس میں دلچسپ سزا سنائی گئی، جس کے پیچھے ایک غیرمعمولی وجہ تھی۔ 11 سال تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد جب مجسٹریٹ نے کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا حکم دیا، تو ضعیفہ دل برداشتہ ہوگئیں۔ سماعت کے دوران ملزمہ نے عدالت کے سامنے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سالہا سال سے چلنے والے کیس نے ان کی زندگی پر کس طرح اثر ڈالا ہے۔ ان کی عمر اور حالات کو مدنظر رک
View more
Fri, 18 Oct 2024 23:04:55
مہاراشٹر کی شندے حکومت کو الیکشن کمیشن نے زوردار جھٹکا دیا ہے۔ اس حکومت کے ذریعہ گزشتہ کچھ دنوں میں کی گئی تقرریوں اور ٹنڈرس کو رد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دراصل 20 نومبر کو مہاراشٹر میں ایک ہی مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور 23 نومبر کو ووٹ شماری ہوگی۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے کچھ دنوں قبل ہی الیکشن کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں مکمل جانکاری دی تھی۔ اس پریس کانفرنس سے عین قبل شندے حکومت نے ک
View more
Fri, 18 Oct 2024 22:59:48
مختار انصاری کے بیٹے اور مئو سے رکن اسمبلی عباس انصاری کو سپریم کورٹ نے آج راحت بھری خبر سنائی۔ عدالت عظمیٰ نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں انھیں ضمانت دے دی۔ جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس پنکج متھل کی بنچ نے عباس انصاری کی عرضی پر 14 اگست کو ای ڈی کے نام نوٹس جاری کی تھا۔ اس سے قبل الٰہ آباد ہائی کورٹ نے 9 مئی کو عباس انصاری کی ضمانت عرضی خارج کر دی تھی۔
View more
Fri, 18 Oct 2024 22:55:22
بہار کے سیوان اور سارن کے اضلاع میں زہریلی شراب پینے کے واقعات میں مزید 10 افراد کی جانیں چلی گئی ہیں، جس سے اس المیہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ ریاست میں شراب کی غیر قانونی تجارت اور حکومت کی ناکامی کو اجاگر کرتا ہے اور بہار کی نتیش حکومت حزب اختلاف کے نشانہ پر آ گئی ہے۔
View more
Fri, 18 Oct 2024 22:44:01
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے این ڈی اے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (آجسو)، جنتا دل (یونائٹڈ) اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نے مشترکہ طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ریاست کے انتخابی انچارج شیوراج سنگھ چوہان نے اعلان کیا کہ بی جے پی 68 نشستوں پر مقابلہ کرے گی، جبکہ آجسو کو 10، جے ڈی ی
View more
Fri, 18 Oct 2024 22:38:35
ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو آج سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے گرو گرنتھ صاحب کی بے ادبی کے معاملے میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کی جانب سے عائد روک کو ختم کر دیا ہے۔ اس مقدمے میں گرمیت رام رحیم پر الزامات ہیں کہ وہ مذہبی متن کی بے ادبی میں ملوث ہیں۔
View more
Fri, 18 Oct 2024 22:32:37
جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز نو منتخب وزراء کے لئے مختلف قلمدان مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان راج بھون سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا تھا۔ اس کے مطابق، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نئی انتظامیہ میں وزراء کی ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کیا ہے۔
View more
Thu, 17 Oct 2024 20:20:11
بنگلہ دیشی عدالت نے بنگلہ دیش کی جلاوطن سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے، جنہیں اگست میں ملک گیر طلبہ احتجاج کے بعد اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا، اس بات کی اطلاع خبر رساں ادارے اے ایف پی نے جمعرات کو دی۔
View more
Thu, 17 Oct 2024 13:10:45
دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، لیڈران اور حکام کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy