Sun, 07 Mar 2021 21:45:22
گجرات کی راجدھانی گاندھی نگر سے حیران کن خبریں منظر عام پر آئی ہے۔ یہاں کورونا وائرس ویکسین کی دوسری ڈوز لینے کے چند دن بعد ایک صحت کارکن کورونا سے متاثر پایا گیا۔ گاندھی نگر کے چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایم ایچ سولنکی نے اس سلسلے میں یہ اطلاع دی ہے۔
View more
Sun, 07 Mar 2021 21:02:08
انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) نے بھٹکل کے گردہ کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے بڑی راحت پہنچاتے ہوئے ڈیالیسس سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا افتتاح اپریل کے پہلے ہفتہ میں ہونے کی توقع ہے۔
View more
Sun, 07 Mar 2021 19:32:24
آئینی اقدار اور حقوق کے تحفظ کیلئے ہندوستانی شہریوں کا مشترکہ پلیٹ فارم سمویدھان سرکشا آندولن (SSA) نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (CAA) کو واپس لیا جائے اور مردم شماری 2021 کی کارروائی سے نیشنل پاپولیشن رجسٹر (NPR) کو جوڑا نہ جائے۔ آندولن نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کو واضح طورپر اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ وہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی) پر
View more
Sun, 07 Mar 2021 19:22:59
شیرالی چتراپور میں ایک 14سالہ نوویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ ناجائز جنسی تعلقات قائم کرکے اسے حاملہ بنانے کے الزام میں پولیس نے دو ملزمین کو پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ جن کی شناخت سرسی کے رہنے والے روی پٹگار(35سال) اور شیرالی گوڈی ہیتل کے رہنے والےشیوراج نائک (22سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Sun, 07 Mar 2021 12:59:03
بھیماکورے گاؤں معاملہ میں الزامات کا سامنا کرنے والے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے جہدکار، مصنف ورا ورا راؤ آخر کار جیل سے باہر آنے میں کامیاب ہو گیے۔ راؤ کی درخواست ضمانت دو ہفتے قبل بامبے ہائی کورٹ نے منظور کی تھی۔
View more
Sun, 07 Mar 2021 12:52:52
بھٹکل کے ایک مسافر کی 48 لاکھ مالیت کی ایک گھڑی کیرالہ کے کوزی کوڈ ائرپورٹ میں کسٹم حکام نے اس بات کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے توڑ ڈالا کہ گھڑی کے اندر سونا چھپایا گیا ہے۔ معاملے کو لے کر بھٹکل کارگیدے کے رہائشی محمد اسماعیل نے کسٹم حکام کے خلاف کالی کٹ پولس تھانہ میں شکایت درج کی ہے ۔ جس کے بعد پتہ چلا ہے کہ کسٹم حکام کے ہوش اُڑ گئے ہیں۔
View more
Sun, 07 Mar 2021 12:42:55
آف اسپنر روی چندرن اشون (5/47) اور بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل (5/48) کی ایک اورعمدہ کارکردگی سے ہندوستان نے انگلینڈ کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن ہی ہفتہ کو اننگ اور 25 رن سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 3-1 سے جیت لی اور اس کے ساتھ ہی اس نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ کے تاریخی لارڈس میدان میں 18 جون سے 22 جون تک نی
View more
Sun, 07 Mar 2021 12:36:20
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزارصدر کے تارک راما راو نے متنبہ کیا ہے کہ بعض افراد وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ ایسی بدزبانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy