Thu, 18 Mar 2021 11:36:37
دھ کے روز سپریم کورٹ نے آدھار کارڈ سے لنک نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً تین کروڑ راشن کارڈوں کی منسوخی کو انتہائی سنجیدہ معاملہ قرار دیا ، اور مرکزی حکومت اور تمام ریاستوں سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس (سی جے آئی) ایس اے بوبڑے ، جسٹس اے سی بوپنا اور جسٹس رام سبرمنین کے بنچ نے کہا کہ اسے بدعنوانی کی طرح نہیں دیکھا جانا چاہئے ،کیونکہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ سماعت کے آغاز پر کوئلی دیوی کے طرف سے پ
View more
Thu, 18 Mar 2021 00:00:05
کرناٹک میں لاوڈ اسپیکر سے اذان دینے کے معاملے کو لے کرعلما؍ عمائدین اور دیگر ذمہ داران کے سخت اعتراض اور چوطرفہ تنقید کے بعد وقف بورڈ نے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا ہے اور اب سرکولر میں ترمیم کرتے ہوئے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ نماز فجر کی اذان لاوڈاسپیکر کے ذریعہ دی جاسکتی ہے۔
View more
Wed, 17 Mar 2021 23:43:31
سپریم کورٹ نے 2002 گجرات فسادات میں ریاست کے اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو دی گئی ایس آئی ٹی کی کلین چٹ کو چیلنج کرنے والی ذکیہ جعفری کی پٹیشن پر سماعت کے لیے منگل کو 13 اپریل کی تاریخ طے کی اور کہا کہ وہ اگلی تاریخ میں سماعت ملتوی کرنے کی کسی اپیل کو قبول نہیں کرے گی۔
View more
Wed, 17 Mar 2021 23:30:11
مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع میں کانگریس کے بلاک صدر اندر پرتاپ سنگھ بندیلا کا منگل کی شب گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
View more
Wed, 17 Mar 2021 23:26:31
عالمی وبا کورونا کے خطرے کے درمیان دنیا بھر میں بھلے ہی گھر سے کام کرنے کا رجحان بڑھا لیکن ایک سال کے تجربے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کو محسوس ہو رہا ہے کہ اس سے ان کی زندگی میں کوئی اطمینان نہیں ہے اور ان کا پروڈکشن بھی متاثر ہوا ہے۔
View more
Wed, 17 Mar 2021 23:22:33
راجیہ سبھا میں کئی حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کے روز سوال اٹھایا کہ ملک میں غداری ملک کے معاملوں کی تعداد میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ چھایا ورما نے وزارت داخلہ امت شاہ سے اس معاملہ پر جواب طلب کیا۔
View more
Wed, 17 Mar 2021 23:15:16
امریکی قومی انٹلیجنس کونسل کی ایک رپورٹ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کو 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو کمزور کرنے کے لئے کچھ روسی سرکاری عہدیداروں کو مقرر کیا گیا تھا۔
View more
Wed, 17 Mar 2021 21:33:46
بھارتیہ جنتا پارٹی کے وجئے پال سنگھ تومر نے بدھ کے روز ایوان بالا راجیہ سبھا میں مغربی اتر پردیش کے لوگوں کی سہولت کے لئے میرٹھ میں الہ آباد ہائی کورٹ بنچ کی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy