Sun, 21 Mar 2021 22:14:59
اترپردییش میں ضلع دیوریا کے بھٹنی علاقے میں ایک لڑکی کے ساتھ درندگی کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولیس نے ریپ کا معاملہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 22:11:32
چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے ریاست میں کورونا کے مسلسل بڑھتے معاملوں کے پیش نظر افسروں کو سبھی جگہ ماسک کے استعمال اور جسمانی دوری کے اصولوں پر سختی سے عمل کروانے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 22:04:05
مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے اثر کے پیش نظر تین اہم شہروں بھوپال، اندور اور جبل پور میں اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 22:00:27
ترنمول کانگریس کے 80 سالہ ممبر پارلیمنٹ ششیر ادھیکاری آج اپنے بیٹے سابق ریاستی وزیر شوبھندو ادھیکاری کے نقش قدم پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 21:37:12
کیرالہ اسمبلی انتخابات کے لئے این ڈی اے کے تین امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں منسوخ ہونے کے بعد آج کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت عالیہ عرضیوں پر سماعت کے لئے آج ایک خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔ ریاست میں آئندہ 6 اپریل کو پولنگ اسمبلی انتخابت کے لئے پولنگ ہوگی۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 21:28:13
سینٹرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نقلی انوائس (تجارتی سامان کی فہرست) کے ذریعے جی ایس ٹی ادا نہ کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کے الزام سرسی سے تعلق رکھنے والے سپاری کے دو تاجروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 13:15:08
ایک گوشت کے بیوپاری کے ذریعے غیر قانونی طور پر بھٹکل میں رفت کیے جانے کی خبر ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن کی سب انسپکٹر سوما نے بولیرو کار کا پیچھا کرکے جانور ضبط کر لیے اور دو افراد پر کیس داخل کیا ہے۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 13:08:11
دیہی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے سرکاری افسران کا " چلو دیہات کی طرف" والا جو طریقہ وضع کیا گیا ہے، اس کے تحت بھٹکل تعلقہ کے کوپّا گرام پنچایت میں عوام سے رابطہ کا پروگرام منعقد کیا گیا جسے مقامی عوام کی جانب سے بھرپور تعاون ملا اور موقع پر ہی 128 درخواستوں کو نپٹایا گیا۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 13:00:33
سرکاری حکم کے مطابق بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن کا درجہ بڑھا دیا گیا ہے اوراسے پولیس انسپکٹر اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy