Sat, 29 May 2021 13:52:54
کووڈ گائڈ لائنس کے مطابق سرکاری انتظامیہ سے اجازت حاصل کیے بغیر مہندی کی تقریب منعقد پرشوبھا نامی خاتوں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی، جس کے بعد پولیس نے وبائی امراض کی روک تھام قانون کے تحت کیس دائر کیا۔
View more
Sat, 29 May 2021 13:50:36
ضلع شمالی کینرا کے سب سے بڑے گرام پنچایت علاقہ کے طور پر پہچانا جانے والا شیرالی اس وقت بھٹکل تعلقہ کا کورونا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔ اس لئے اس علاقے کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
View more
Sat, 29 May 2021 13:48:05
پچھلے کئی دنوں سے بھٹکل تعلقہ کے دیہاتوں میں کورونا پوزیٹیو معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس پس منظر میں رکن اسمبلی سنیل نائک نے شیرالی، ہیبلے، ماولّی ۲ اور کائکینی گرام پنچایت کے علاقوں میں تعینات ٹاسک فورس کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور درپیش صورت حال کا جائزہ لیا۔
View more
Sat, 29 May 2021 12:29:22
گردابی طوفان یاس نے اڈیشہ اور مغربی بنگال میں زبردست تباہی مچانے کے بعد جھارکھنڈ، بہار اور یو پی میں بھی اپنا اثر چھوڑا۔ جھارکھنڈ میں تو کئی مکانات منہدم ہو گئے اور رانچی میں واقع ایک نوتعمیر پل کے بھی ٹوٹنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے یاس کی تباہی کا جائزہ لینے کیلئے اڈیشہ اور مغربی بنگال کا دورہ کیا۔ بعد ازاں انھوں نے 1000 کروڑ روپے کے راحتی پیکیج کا اعلان کیا۔
View more
Sat, 29 May 2021 12:10:37
ماہرین امراض اطفال کے مطابق کوروناکی تیسری لہرسے زیادہ تربچے متاثرہوں گے۔تیسری لہرکے بچوں پرہونے والے برے اثرات کی روک تھام کے لیے بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کی خاطربھارت بیوٹیک کمپنی کی جانب سے ویکسین تیارکی جارہی ہے۔
View more
Sat, 29 May 2021 12:04:42
بلیک فنگس علاج میں دئے جاونے والے لائزومل امپوٹیرسن۔بی(Liposomal Amphotericin -B) انجکشن کے 75ہزارشیشیاں (ویلس)خریدنے کے لیے ہدایت دے دی گئی ہے۔یہ اطلاع ریاستی کووڈٹاسک فورس کے صدرونائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرسی این اشوتھ نارائن نے دی ہے۔
View more
Sat, 29 May 2021 11:49:57
ریاست کرناٹک میں کورونامتاثرین کی تعدادمیں بتدریج کمی آنے لگی ہے،ریاست بھرمیں ایک ہی دن52ہزار 253کووڈمریض صحتیا ب ہوکراسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔ریاست میں فی الحال کوروناکے فعال معاملات 4لاکھ سے کم ہوگئے ہیں۔
View more
Sat, 29 May 2021 11:45:17
کرناٹک بی جے پی کے صدر نلین کمار کٹیل نے جمعہ کے روز مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا ایک متفقہ لیڈر ہیں اور یہ مدت پوری کریں گے، کیونکہ انہوں نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو کوروناسے نمٹنے کے علاوہ کسی دیگر سرگرمی کی ہدایت نہیں کی۔
View more
Sat, 29 May 2021 11:35:45
بانی الامین تحریک جنوبی ہند کے سر سید کہلانے والے ڈاکٹر ممتاز احمد خان صاحب کو بعد نماز جمعہ پر نم آنکھوں کے سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم ہی نے اپنی حیات میں یہ وصیت کی تھی کہ ان کا انتقال ہوجانے پر انہیں الامین رہائشی اسکول ہوسکوٹے کے احاطہ میں مسجد ممتاز سے قریب دفن کیا جائے، اسی وصیت پر عمل کرتے ہوئے ان کی تجہیز وتدفین عمل میں آئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy