Sun, 30 May 2021 12:40:46
مرکزی حکومت نے وزیر اعظم کیئرس فنڈکے ذریعے کورونا وائرس سے متاثربچوں کے لیے کئی فلاحی اسکیموں کا اعلان کیاہے۔یہ قابل تعریف اعلان مودی سرکار کے 7 سال پورے ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔سونیاگاندھی نے بھی اس کے لیے خط لکھاتھا۔وزیراعظم کیئرس فنڈسے آکسیجن پلانٹ کابھی وعدہ کیاگیاتھالیکن ابھی تک کتناعمل ہواہے ،اس کی تفصیل نہیں آئی ہے۔
View more
Sun, 30 May 2021 12:37:17
ریاستی وزیر برائے داخلہ امور بسوراج بومئی نے بروز ہفتہ اشارہ دیا کہ کووڈ پر قابو پانے مکمل ماہ جون میں سخت اقدامات کئے جائیں گے۔
View more
Sun, 30 May 2021 12:33:12
کورونا وائرس انفیکشن نے ہندوستان میں نہ صرف معیشت کو زبردست جھٹکا دیا ہے، بلکہ یہ بے روزگاری میں بھی زبردست اضافہ کا سبب بنا ہے۔ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن یعنی آئی ایل او کے مطابق 2020 کے دوران ہندوستان کی بے روزگاری شرح بڑھ کر 7.11 فیصد پر پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ تین دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان کی بے روزگاری شرح اپنے پڑوسی ممالک میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ 2009 تک سری
View more
Sun, 30 May 2021 12:29:35
کچھ سرگرمیوں میں دہلی والوں کو مشروط راحت ضرور ملی ہے لیکن دہلی کی اکثریت کو ابھی مزید ایک ہفتہ گھروں کی چار دیواری کے اندر ہی گزارنےہوں گےیعنی دہلی میں فیکٹری اور تعمیراتی سرگرمیاں پیر سے کھولنے کی اجازت کے ساتھ ، لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 7 جون کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
View more
Sun, 30 May 2021 12:25:47
سرسی تعلقہ میں کورونا وباء کا پھیلاو تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے جس کے بعد وہاں کے عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ باہر سے ضلع کے اندر داخل ہونے پر پابندی لگادی جائے۔
View more
Sun, 30 May 2021 12:18:54
کل ہفتہ کے دن کاروار ضلع میں کُل 538 تازہ معاملے سامنے آئے ہیں جس میں سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد سداپور تعلقہ میں پائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کل ایک دن میں کووڈ کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 30 May 2021 12:11:44
کوروناوائرس کی وجہ سے اپنے ماں باپ کوکھوکریتیم ہونے والے بچوں کے لیے ہرماہ 3500روپے وظیفہ دیاجائے گا۔یہ اہم ترین اعلان ریاستی وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپانے کیاہے۔
View more
Sun, 30 May 2021 12:08:28
سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعظم خان کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔ ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو 9 مئی کو سیتا پور جیل سے میدانتا اسپتال لکھنؤ میں داخل کیا گیا تھا۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعدان کی حالت مزید خراب ہوگئی۔
View more
Sun, 30 May 2021 12:04:27
ممتا بنرجی نے وزیرا عظم مودی سے بنگال اور بنگالی عوام کے ساتھ گندہ سیاسی کھیل نہیں کھیلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے مفادات کیلئے میں وزیرا عظم کے پیر تک چھونے تیار ہوں مگر بنگالی تہذیب اور بنگال کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی قبول نہیں کروں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy