ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    بنگال کے چیف سیکریٹری ریٹائر، ممتا کے مشیر مقرر، مرکز نے پھر کیا طلب

    بنگال کے چیف سیکریٹری ریٹائر، ممتا کے مشیر مقرر، مرکز نے پھر کیا طلب

    Tue, 01 Jun 2021 11:45:34 
    مغربی بنگال کی ممتا حکومت اور مرکز کی بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے بیچ سیاسی جنگ جاری ہے ۔ اس جنگ میں اب مغربی بنگال کے سابق چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے ہیں جو مرکزی حکومت کے بلائےجانے کے با وجود دہلی نہیں گئے ۔ اس کے برخلاف انہوں نے اپنی نوکری سے ریٹائرمنٹ لےلیاہے اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے انہیں اپنا مشیر مقرر کر لیا ہے۔
    ایران میں اگلے ہفتہ سے اپنی تیارکردہ کورونا ویکسین بھی لگنا شروع ہو گی

    ایران میں اگلے ہفتہ سے اپنی تیارکردہ کورونا ویکسین بھی لگنا شروع ہو گی

    Tue, 01 Jun 2021 11:42:04 
    ایران اگلے ہفتے سے برکت دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ گھریلو کورونا وائرس ویکسین کے ساتھ اپنے شہریوں کی ٹیکہ کاری شروع کرے گا۔وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن سعید نماکی نے پیر کو اس کے بارے میں واقف کرایا۔
    کورونا وائرس پر فتح کا اعلان کرنا جلد بازی: ڈاکٹر فوچی

    کورونا وائرس پر فتح کا اعلان کرنا جلد بازی: ڈاکٹر فوچی

    Tue, 01 Jun 2021 11:39:15 
    جیسے جیسے کورونا کے کیسز میں کمی آ رہی ہےویسے ویسے ہمارے ذہن میں یہ بات گھر کر رہی ہے کہ ہم نے کورونا پر فتح حاصل کر لی ہے لیکن اس بیچ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا سوچنا جلد بازی ہو گی۔امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوچی نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے باوجود کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا اعلان ابھی جلد بازی ہوگا۔
    چیف سکریٹری کے تبادلے پر ممتا بنرجی نے وزیراعظم کو لکھا طویل خط، نظرثانی کرنے کی اپیل

    چیف سکریٹری کے تبادلے پر ممتا بنرجی نے وزیراعظم کو لکھا طویل خط، نظرثانی کرنے کی اپیل

    Mon, 31 May 2021 23:34:56 
     چیف سیکریٹری کے تبادلے پر بنگال حکومت اور مرکزی حکومت کے مابین جاری تنازع کے درمیان وزیرا عظم نریندر مودی کو خط لکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے اپیل کی ہے کہ چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے کو دہلی طلب کرنے کی فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ کیوں کہ ان کی مدت ملازمت میں تین مہینے کی توسیع بنگال حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے انہیں اچانک دہلی طلب کیا ہے۔
    بنگال تشدد: متاثرہ افراد کی باز آبادکاری کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

    بنگال تشدد: متاثرہ افراد کی باز آبادکاری کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

    Mon, 31 May 2021 23:32:32 
     کلکتہ ہائی کورٹ نے آج بنگال اسمبلی انتخابات میں تشدد سے متاثرہ افراد کی بازآباد کاری کے لئے تین رکنی کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں ریاستی انسانی حقوق کمیشن، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن، ممبر سکریٹری اور ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی کے ایک ایک نمائندے شامل ہوں گے۔
    جموں و کشمیر: عوام کو ملی راحت بھری خبر، ایک ماہ بعد لاک ڈاؤن میں نرمی

    جموں و کشمیر: عوام کو ملی راحت بھری خبر، ایک ماہ بعد لاک ڈاؤن میں نرمی

    Mon, 31 May 2021 23:24:28 
    جموں و کشمیر میں زائد از ایک ماہ کے 'کورونا کرفیو' کے بعد پیر کے روز بازاروں میں پچاس فیصد دکانیں کھل گئیں اور سڑکوں پر بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل و حمل بحال ہوئی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ روز کورونا کی دوسری لہر میں قدرے کمی واقع ہونے کے پیش نظر یونین ٹریٹری میں کورونا کرفیو میں نرمی لانے کا فیصلہ کیا۔
    کشمیر میں خوفناک آتشزدگی، 5 دکانیں، 3 گودام، 40 سبزی کے ریڑھے خاکستر

    کشمیر میں خوفناک آتشزدگی، 5 دکانیں، 3 گودام، 40 سبزی کے ریڑھے خاکستر

    Mon, 31 May 2021 23:18:43 
    شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کی سبزی مارکیٹ میں گزشتہ شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم پانچ دکانیں، تین گودام اور قریب چالیس سبزی ریڑھے خاکستر ہو گئے ہیں۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہندوارہ کے پرانے بس اڈے کے نزدیک 'سبزی مارکیٹ' میں اتوار کی رات قریب ساڑھے نو بجے آگ نمودار ہوئی۔
    مودی حکومت بینکنگ نظام کو کر رہی کمزور، ٹھگوں کی چاندی: کانگریس

    مودی حکومت بینکنگ نظام کو کر رہی کمزور، ٹھگوں کی چاندی: کانگریس

    Mon, 31 May 2021 23:14:57 
    کانگریس نے آج مودی حکومت پر بینکنگ نظام کو لے کر حملہ آور رخ اختیار کیا اور کہا کہ اس حکومت میں ٹھگوں کی چاندی ہو گئی ہے اور بینکوں کو 5 ٹریلین روپے کی ٹھگی کی سوغات ملی ہے۔
    یو پی: وزیر برائے بیسک ایجوکیشن ستیش دیویدی کی برخاستگی کے مطالبہ میں شدت

    یو پی: وزیر برائے بیسک ایجوکیشن ستیش دیویدی کی برخاستگی کے مطالبہ میں شدت

    Mon, 31 May 2021 23:11:49 
    اترپردیش کے وزیر برائے بیسک ایجوکیشن ستیش دیویدی پر کروڑوں روپئے کے گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے پیر کو ان کی برخواستگی کے مطالبے کے ساتھ ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ کیا۔