Wed, 23 Jun 2021 10:56:41
اتر پردیش میں ایک بار پھر خاکی وردی پر داغ لگ گیا ہے۔ واقعہ بلند شہر ضلع کا ہے جہاں ایک پولیس کانسٹیبل کو ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ متاثرہ نے الزام عائد کیا کہ 57 سالہ ہیڈ کانسٹیبل یشونت راٹھوڑ گھریلو تشدد واقعہ کی ایک شکایت پر اس کے گھر آئے تھے اور تبھی انھوں نے اس جرم کو انجام دیا۔
View more
Wed, 23 Jun 2021 10:53:47
کورونا کی دوسری لہر کمزور پڑنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں تیسری لہر کو لے کر دہشت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس درمیان نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کووڈ-19 وبا کی تیسری لہر کو ناکام کرنا لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اگر کووڈ ضابطوں پر عمل کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکہ لگوائیں تو اسے روکا جا سکتا ہے۔
View more
Wed, 23 Jun 2021 10:50:08
کیرالا ہائی کورٹ نے منگل کے روز لکشدیپ میں ڈیری فارموں کو بند کرنے اور اسکولوں میں طلبہ کو دیے جانے والے مڈ ڈے میل سے گوشت سمیت اشیاء نہ دینے کے حکم پر عبوری روک لگا دی ہے۔
View more
Wed, 23 Jun 2021 10:46:32
دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 134 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور آٹھ مزید مریضوں کی موت ہوگئی ، لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 467 ہے۔
View more
Wed, 23 Jun 2021 01:59:31
مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب صدرجناب ایس ایم سید محی الدین مارکیٹ صاحب اب مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ پیر کو جماعت کے دفتر میں منعقدہ انتظامیہ میٹنگ میں انہیں اس عہدہ کےلئے بالاتفاق رائے منتخب کیا گیا۔ یاد رہے کہ خلیفہ جماعت المسلمین کے صدر جناب صدیق محمد میراں صاحب گذشتہ ماہ انتقا ل کرگئے تھے ، جس کے بعد پیر 21 جون کو منعقدہ انتظامیہ میٹنگ میں جناب
View more
Tue, 22 Jun 2021 23:41:06
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز کورونا بحران کے تعلق سے ’وائٹ پیپر‘ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وائٹ پیپر کا مقصد حکومت کی غلطیوں پر انگلی اٹھانا نہیں ہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ان غلطیوں کو دہرایا نہ جائے اور ملک تیسری لہر کے لئے تیار رہے۔
View more
Tue, 22 Jun 2021 23:38:20
لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے دو حصوں میں تقسیم ہونے کے بعد پارٹی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے منگل کے روز کھلا خط لکھ کر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ہدف تنقید بنایا۔
View more
Tue, 22 Jun 2021 23:36:06
سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے اترپردیش حکومت پر کورونا سے ہونے والی اموات کے اعداد کو چھپانے کا سنگین الزام لگایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy