Mon, 05 Jul 2021 12:07:47
اُترپردیش میں کچھ ماہ بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات اور ملک بھر میں بی جے پی کی بگڑتی شبیہ سے کیا آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت بھی پریشان ہیں ؟ یہ سوال اس لئے پیدا ہورہا ہے کہ آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندو-مسلم اتحاد اپنے آپ میں گمراہ کن ہے، کیونکہ یہ (ہندو اور مسلمان) دونوں الگ الگ نہیں ہیں، بلکہ ایک ہی ہیں۔ ان کے مطابق ہر ہند
View more
Mon, 05 Jul 2021 11:32:22
قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتوار کی شام تک کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے 94 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1434554 ہوگئی ، اس دوران 111 مزید مریضوں نے وبا کو شکست دی۔ اس دوران کورونا کے سرگرم معاملات کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم ہو گئی ہے۔
View more
Mon, 05 Jul 2021 10:59:12
ہوناور کے کاسرکوڈ سمندر میں ماہی گیری کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کشتی پر سوار تین ماہی گیر اپنے آپ کو بچاتے ہوئے ہاتھ پیر مار کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ حادثہ پیر صبح قریب چھ بجے پیش آیا۔
View more
Mon, 05 Jul 2021 00:13:59
نوبی فلپائن میں اتوار کے روز 92 فوجی جوانوں پر مشتمل ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹوں میں وزیر دفاع ڈیلفین لورینزانا کے بیان کو پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں مجموعی طور پر 29لاشوں کو برآمد کرنے اور 40 افراد کو بچا نے کی تصدیق کی ہے۔
View more
Mon, 05 Jul 2021 00:12:04
جاپان کے شیزواوکا صوبے کے اتامی نامی شہر میں شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 20 دیگر لاپتہ ہو گئے۔
View more
Mon, 05 Jul 2021 00:09:08
راجستھان میں عالمی وبائی امراض کی تباہی اب نمایاں طور سے کم ہو رہی ہے اور جھالاواڑ اور جالور اضلاع اس سے آزاد ہوگئے ہیں۔ تاہم، دوسرے اضلاع میں ابھی نئے معاملے آرہے ہیں۔ اگرچہ اب یہ نئے معاملے ایک سو سے نیچے پہنچ گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہونے والی اموات میں بھی بہت کمی آئی ہے۔
View more
Mon, 05 Jul 2021 00:03:34
دہلی میں ان لاک کا عمل جاری ہے اور چھٹے مرحلہ کے تحت نئی رہنما ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ نئی جاری کردہ گائڈ لائنز کے مطابق دہلی کے اسٹیڈیم اور اسپورٹس کمپلیکسز بغیر ناظرین کے کھولے جا سکیں گے، تاہم اسکول، کالجز اور سنیما گھروں کو فی الحال کھونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
View more
Sun, 04 Jul 2021 23:59:47
راجستھان عالمی وبا کورونا سے حفاظت کے لیے کی جانے والی ٹیکہ کاری میں کوٹہ میں ٹیکہ ختم ہو جانے پر اتوار کے روز اس کا ٹیکہ نہیں لگ پایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy