Mon, 23 Aug 2021 11:32:44
افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد جہاں حمایت اور مخالفت کی باتیں ہورہی ہیں وہیں جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت سے دوٹوک کہا ہے کہ وہ افغانستان سے سبق لے، جہاں طالبان نے بڑی لڑائی اورجہدمسلسل کے ذریعہ اقتدار پرنہ صرف قبضہ کرلیا،بلکہ امریکی افواج کو وہاں سے بھاگنے پر مجبورکردیا-
View more
Mon, 23 Aug 2021 11:16:34
بیندورویل میں واقع ایک ہاسپٹل کے مردہ گھر میں رکھی گئی لاش کے کانوں میں سے ہیرے کی بالیاں غائب ہونے کا مسئلہ حل کرتے ہوئے پولیس نے مردہ گھر کے چوکیدار کے پاس سے مذکورہ بالیاں برآمد کرلیں ۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 00:33:13
ریاستی وزیرداخلہ ارگاگیانیندرانے کہاکہ سائبرکرائم،غنڈہ گردی،منشیات کی اسمگلنگ اورریئل یسٹیٹ دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی پولیس کوہدایت دی گئی ہے۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 00:20:59
بھارت نے اپنے 329 شہریوں اور دو افغان اراکین پارلیمنٹ سمیت تین پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو افغان دارالحکومت سے نکالنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پرتقریباََ400 افراد کو ملک واپس لایا ہے۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 00:18:27
کرناٹک میں کانگریس ایم ایل اے اور سابق وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے الزام لگایا ہے کہ انہیں ملک کی کئی ریاستوں میں بااثر مسلم رہنماؤں کو ہراساں کرنے کی غرض سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 00:13:21
آل انڈیا کانگریس (آئی این سی) کے قومی ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک چہرے کے بجائے اجتماعی طور پر اسمبلی کا الیکشن لڑے گی۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 00:08:33
اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ افغانستان میں جلد از جلد ایسی حکومت تشکیل پائے گی جو ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرے گی، صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ طالبان صحیح ہیں یاغلط ہے یہ مستقبل طے کرے گا اور یہ اطلاعات خوش آئند ہیں کہ طالبان نے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 00:01:07
آج کاسرگوڈ میں پیش آئے دوسرے حادثہ میں پھر ایک نوجوان اس وقت ہلاک ہوگیا جب تیز رفتار کار نے اس کی بائک کو ٹکر ماری، جبکہ اس حادثہ میں دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy