Mon, 23 Aug 2021 23:42:50
ملک میں حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی وسیع پیمانے پرکووڈ ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25072 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران 389 افراد کی وبا سے موت ہوگئی ہے۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 23:39:29
کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے رسوئی گیس سلنڈر (ایل پی جی) کی قیمت میں ہو رہے مسلسل اضافہ پر حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ سے عام خواتین تکلیف میں ہیں اور حکومت کو ان کے اس درد پر توجہ دینی چاہئے۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 23:35:49
ہماچل پردیش کے سرکاری وکیل کو نہیں معلوم کہ ملک میں کورونا وائرس کی پہلی لہر کب آئی تھی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اپیل دائر کرنے میں تقریباً دو سال کی تاخیر اور وکیل کے جواب سے برہم ہوکر سپریم کورٹ نے پیر کے روز 25 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 23:33:21
کانگریس نے سرکار کے نیشنلائزیشن سے نجکاری کی طرف بڑھتے اقدام کو ملک کے مستقبل کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ پیسہ جمع کرنے کا یہ طریقہ انتہائی نقصان دہ ہے اور قومی مفادات کو گہرا دھکا پہنچانے کے مترادف ہے کانگریس نے اپنے آفیشل ہینڈل پر ٹوئٹ کیا ’’مودی حکومت کا نیشنلائزیشن سے نجکاری کی طرف جانے کا فیصلہ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 17:58:56
مرکزی وزارت قانون کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بھٹکل سے تعلق سے رکھنے والے ایڈوکیٹ وینکٹیش کھاروی کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی دھارواڑ بینچ کے لئے سالیسیٹر کے بطور نامزد کیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 12:45:06
سابق وزیر اعظم اور جنتا دل ایس کے قومی صدر دیوے گوڑا نے کہا ہے کہ ریاستی لیجس لیچر اجلاس کے فوری بعد کرناٹک میں میکے ڈاٹو اور مہا دائی آب پاشی پراجکٹوں کی شروعات کے لئے جنتا دل (ایس) کی طرف سے ریاست گیر تحریک شروع کی جائے گی۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 12:41:18
ریاست کے جن اضلاع میں کوروناوائرس کی پازٹی ویٹی شرح 2فیصد سے زیادہ ہے وہاں اسکول شروع نہیں کئے جائیں گے۔ریاست میں 2فیصد سے زیادہ پازٹی ویٹی شرح رکھنے والے پانچ اضلاع ہیں وہاں اسکول شروع نہیں ہوں گے۔یہ اطلاع ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم بی سی ناگیش نے دی ہے۔
View more
Mon, 23 Aug 2021 12:09:48
پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے مشیر مالویندر سنگھ مالی نے ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بارے میں ایک متنازعہ خاکہ پوسٹ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy