Tue, 24 Aug 2021 12:53:46
گنیش تہوار منانے سے متعلق گنیش تہوار کمیٹیوں کے ذمہ داران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر مامتا دیوی نے ہدایت دی ہے کہ کووڈ پروٹوکول کے پس منظر میں امسال گنیش تہوار نہایت سیدھے سادے انداز میں صرف اپنے گھروں اور مندروں کے اندر منایا جائے ۔ اس سے ہٹ کر عوامی مقامات پر پنڈال ، شامیانہ وغیرہ لگا کر یا چبوترے قائم کرکے مورتی بٹھاتے ہوئے یہ تہوار منایا نہیں جا سکے گا ۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 12:39:09
بیندور کے قریب راہوتنا کٹَے کے پاس نیشنل ہائی وے پر کراس کرتے وقت بائک کی ٹکر سے بھٹکل جالی کے رہنے والے پی ایل ڈی بینک کے ڈائریکٹر اور بی جے پی لیڈر منجوناتھ درگپّا نائک (44 سال) کی موت واقع ہوگئی ۔ جبکہ بائک سوار کرن (21 سال) کو اپوندا کا رہنے والا ہے ، وہ شدید زخمی ہوگیا ہے ۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 12:23:07
مہاراشٹر میں بی جے پی لیڈر نارائن رانے پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔ کورونا کے دور میں احکامات کی خلاف ورزی کر کے ترنگا یاترا نکالنے والے نرائن رانے کی گرفتاری کا حکم ناسک کے پولیس کمشنر نے جاری کیا ہے۔ اس کے لئے ڈی سی پی سطح کے افسر کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 12:15:04
امریکہ نے افغانستان کے دار الحکومت کابل سے پیر کے روز 10900 مزید افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع فراہم کی۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 12:09:55
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ افغانستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کو واپس لانے کے لیے کام کر رہی ہے اور ریاستی حکومت بنگال کے باشندوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ انہیں جلد از جلد بحفاظت واپس لایا جا سکے۔ انہوں نے گزشتہ روز واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی 26 اگست کو افغانستان کے مسئلے پر مرکز کی جانب سے طلب کردہ کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرے گی۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 12:05:09
دہلی میں بھلسوا ڈمپنگ سائٹ کا ایک حصہ گرنے سے بڑا حادثہ سرزد ہوا ہے۔ جانکاری کے مطابق اس کی زد میں آنے سے کئی گھر ملبے میں دب گئے ہیں۔ خبر ملنے کے بعد مقامی تھانہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال اس حادثے میں کسی کے بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ملبہ ہٹانے کا کام ہنوز جاری ہے۔
View more
Tue, 24 Aug 2021 11:58:57
انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے لئے بنائے گئے نئے پورٹل میں تمام طرح کی خامیوں کے سلسلہ میں حکومت نے سخت رخ اختیار کیا ہے۔ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے انفوسس کے سی ای او سلیت پاریکھ کو پھٹکار لگائی اور تمام خامیوں کو جلد دور کرنے کی ہدایت دی اور اس کے لئے ڈیڈ لائن بھی مقرر کر دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy