Wed, 13 Nov 2024 19:20:19
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کے ریاستی صدر عبدالمجید نے 13 نومبر 2024 کو ہندوستان کی معزز سپریم کورٹ کی طرف سے سنائے گئے تاریخی فیصلے کی دلی تعریف کی اورفیصلے کا خیرمقدم کیا، جو واضح طورپر من مانی اور غیر آئینی ''بلڈوزر انصاف'' عمل کومسترد کرتا ہے۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 18:58:48
کرناٹک حکومت نے حال ہی میں اپوزیشن جماعتوں کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ وہ مسلمانوں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن پر غور کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے سامنے ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ ماضی میں مسلم ریزرویشن کے مطالبات مختلف اوقات میں کیے گئے ہیں، مگر اس وقت حکومت کے پاس اس کے بارے میں کوئی باضابطہ منصوبہ نہیں ہے۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 18:53:13
تمل نادو کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ریاست کے صحت کے محکمے نے ڈینگی، انفلوئنزا اور وائرل بیماریوں کے پھیلاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 17:55:05
بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش کر رہا ہوں ۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 17:40:08
شہر کے ساگر روڈ پر محکمہ جنگلات کی جانب سے اپنے عملے کے لئے تعمیر کردہ رہائشی کامپلیکس کا افتتاح ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 17:19:27
بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 17:18:30
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع شاخ کے زیر اہتمام تحفظِ شریعت اور تحفظِ اوقاف سے متعلق ضلعی سطح کا عظیم الشان جلسہ عام 14 نومبر بروز جمعرات کو منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام شہر کے رنگ روڈ پر واقع معروف مقام اسٹار پیالیس کنونشن ہال کے میدان میں بعد نماز عصر شروع ہوگا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، مشائخ اور سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 17:14:28
دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کے انتخابات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈی یو طلبا یونین کے نتائج 21 نومبر کو جاری ہوں گے۔ یونیورسٹی افسران کے مطابق تقریباً دو ماہ کے طویل انتظار کے بعد نتائج سامنے آئیں گے۔ انتخابات 27 ستمبر کو ہوئے تھے، اور عام طور پر نتائج اگلے دن ہی آ جاتے ہیں، مگر کچھ وجوہات کی بنا پر اس بار یہ تاخیر ہوئی۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 17:09:06
سپریم کورٹ آف انڈیا نے آج ایک اہم فیصلہ سنایا جس میں بلڈوزر کارروائیوں کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ حکومتیں صرف الزامات کی بنیاد پر کسی فرد کے گھر کو مسمار نہیں کر سکتیں۔ فیصلے میں ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی کارروائیوں میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں اور آئین مخالف طریقوں سے گریز کریں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy