Thu, 14 Nov 2024 17:18:35
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس میں ایک اہم موڑ سامنے آیا ہے، جہاں مشتبہ شوٹر شیوکمار گوتم نے پولیس کے سامنے اہم انکشافات کیے ہیں۔ کرائم برانچ کی تفتیش کے دوران گوتم نے بتایا کہ بابا صدیقی پر حملہ کرنے کے بعد وہ لیلاوتی اسپتال پہنچا تھا تاکہ ان کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکے اور یہ جان سکے کہ آیا وہ زندہ ہیں یا نہیں۔
View more
Thu, 14 Nov 2024 17:14:54
دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی وقف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے ضروری قانونی منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی، جس کے باعث ان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد امانت اللہ خان کے جیل سے باہر آنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 14 Nov 2024 12:51:37
کرناٹک میں وقف املاک کے تنازعے میں حالیہ حکومتی سرکلر نے مسلم برادری میں اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے حالیہ دنوں میں ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں وقف املاک سے متعلق جاری کیے گئے تمام احکامات کو فوری طور پر معطل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس سرکلر کا مقصد کسانوں اور عوامی شکایات کو دور کرنا تھا، لیکن مسلم برادری اسے وقف املاک اور ان کے حقوق کے حوالے سے بے حسی اور غفلت کی علامت سمجھ رہی ہے۔
View more
Thu, 14 Nov 2024 12:35:16
اتر پردیش کے شہر الہ آباد (پریاگراج) میں یو پی پی ایس سی (اتر پردیش پبلک سروس کمیشن) کے امیدواروں کا احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پولیس نے مظاہرہ کر رہے طلباء کو زبردستی گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق، پولیس کے سادہ لباس میں آنے اور مظاہرین کو گھسیٹ کر لے جانے کی وجہ سے طلباء میں افرا تفری مچ گئی۔ ایک طالبہ نے بتایا کہ پولیس نے خواتین مظاہرین کے ساتھ بھی بدسلوکی کی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پو
View more
Thu, 14 Nov 2024 11:19:19
سپریم کورٹ کے 'بلڈوزر ایکشن' سے متعلق دیے گئے فیصلے کے بعد سیاسی ردعمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈران نے موجودہ حکومت کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دراصل، بدھ (13 نومبر) کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’’انتظامیہ عدلیہ کی جگہ نہیں لے سکتا اور کسی بھی ملزم کے ساتھ قانونی عمل کے حوالے سے متعصبانہ سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘ اس فیصلے کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں نے اپنی تشویش کا ا
View more
Thu, 14 Nov 2024 11:00:54
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے تمام سیاسی پارٹیاں اپنی انتخابی تشہیر میں سرگرم ہیں، اور اس دوران کانگریس پارٹی کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ کانگریس نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے آخری 5 دنوں میں اپنے تمام اہم لیڈران کو انتخابی مہم میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت کئی سینئر لیڈران ر
View more
Thu, 14 Nov 2024 10:53:47
جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں میں سے 43 سیٹوں کے لیے آج پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہو گئی۔ خبر لکھے جانے تک حتمی ووٹنگ فیصد سامنے نہیں آیا تھا، لیکن شام 5 بجے تک ریاست میں تقریباً 65 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ملی۔ الیکشن کمیشن کے افسران کے مطابق، سب سے زیادہ ووٹنگ 73.21 فیصد لوہردگا ضلع میں ہوئی، جبکہ ہزاری باغ ضلع میں سب سے کم 59.13 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ ریاست میں پہلے مرحلے کی مجموعی ووٹنگ فیصد 64.86
View more
Thu, 14 Nov 2024 10:48:48
بدھ کے روز سپریم کورٹ نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے اجیت پوار کی قیادت والے گروپ کو یہ ہدایت دی کہ آئندہ ہفتے ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے بانی شرد پوار کی تصاویر یا ویڈیوز کا استعمال نہ کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ چونکہ اجیت پوار نے شرد پوار سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، اس لیے اب ان کی سیاسی شناخت الگ ہو چکی ہے اور شرد پوار کی تصاویر یا نشان کا استعمال غیر قانونی ہوگا۔
View more
Thu, 14 Nov 2024 10:44:13
دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور سنگین ہے اور کئی علاقوں میں اس نے تشویشناک حد پار کر لی ہے۔ اے کیو آئی سی این کے مطابق، جمعرات کی صبح تقریباً 7 بجے اوکھلا میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 551 تک پہنچ گیا، جو کہ انتہائی خطرناک زمرے میں آتا ہے۔ آلودگی کے لحاظ سے آنند وہار بھی پیچھے نہیں رہا، جہاں اے کیو آئی 521 ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر علاقوں میں شرینواس کا 405، آئی آئی ٹی شاردہ کا 432، نوئیڈا سیکٹر 6
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy