Sat, 16 Nov 2024 17:46:24
اپنے آپ کو سائبر کرائم کی تحقیق کرنے والے سی بی آئی آفیسر بتا کر لوگوں کو لوٹنے والے ایک شخص کو کاوور پولیس نے کیرالہ کے کوچی سے گرفتار کر لیا ۔
View more
Sat, 16 Nov 2024 17:29:30
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ٹمکور شاخ کے زیر اہتمام منعقدہ "تحفظ شریعت و تحفظ اوقاف" اجلاس عام کے دوران علماء اور عمائدین کی موجودگی میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ ملک کے مسلمان کسی بھی حالت میں مذہبی معاملات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے اور متحدہ طور پر مذہب پر ہو رہی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے۔
View more
Sat, 16 Nov 2024 16:57:10
تمام تدابیر کے باوجود دہلی اور نیشنل کیپٹل ریجن (این سی آر) میں فضائی آلودگی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے گریپ-3 کے تحت بی ایس-3 پیٹرول اور بی ایس-4 ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 5 لاکھ گاڑیاں سڑکوں سے ہٹا دی جائیں گی تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔
View more
Sat, 16 Nov 2024 16:52:02
منی پور میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور ایک سال سے زائد عرصے بعد بھی تشدد کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی ہے۔ حالیہ واقعات میں، جیریبام کے علاقے سے جمعہ کو تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ منی پور-آسام سرحد کے قریب ان لاشوں میں دو بچوں اور ایک خاتون کی لاش شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق چند روز قبل ایک خاندان کے 6 افراد کو اغوا کیا گیا تھا، اور یہ لاشیں آسام سرحد کے قریب ایک ندی کے کنارے سے ملی ہیں۔ افسران کے مطا
View more
Sat, 16 Nov 2024 16:46:17
جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں جمعہ کی رات آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 10 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ضلعی مجسٹریٹ اویناش کمار کے مطابق آگ کا سبب ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے، جو رات 10:45 پر پیش آیا۔ اسپتال کے نیونیٹل انسٹینسیو کیئر یونٹ (این آئی سی یو) میں لگی اس آگ کے بعد وارڈ کے باہر موجود بچوں کو محفوظ مقام پر
View more
Sat, 16 Nov 2024 16:40:50
اتر پردیش کے جھانسی میں میڈیکل کالج کے نیونیٹل انسٹینسیو کیئر یونٹ (این آئی سی یو) میں لگنے والی آگ نے پورے ملک کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں 10 نومولود بچوں کی جان چلی گئی، جبکہ 16 دیگر بچے شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
View more
Sat, 16 Nov 2024 16:34:48
جھانسی کے میڈیکل کالج میں نومولود بچوں کی افسوسناک اموات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے اس دل دہلا دینے والے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور انتظامیہ کو فوراً اس واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدر
View more
Sat, 16 Nov 2024 12:27:29
وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لیڈروں کی جانب سے کانگریس کی قیادت والی کرناٹک حکومت کے بارے میں ’فیک نریٹو‘ پھیلانے کے خلاف اب کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور بھی میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے دادر میں ریاستی کانگریس کے دفتر تلک بھون میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران وضاحت دی کہ کرناٹک میں کانگریس کی جانب سے دی گئی ۵؍ گیارنٹیوں پر عمل شروع ہو چکا ہے اور ان کو نافذ کرنے کے لیے ۵۶؍ ہزار کروڑ روپے مخ
View more
Sat, 16 Nov 2024 12:02:44
ہریانہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید کہرے کی صورتحال جاری ہے، جس کا اثر عوامی زندگی پر پڑ رہا ہے اور لوگوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے 16 نومبر تک ہریانہ میں کہرے کی شدت کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران، جمعہ کے روز ہریانہ کے 8 شہروں سمیت ملک کے 22 شہروں کی فضائی کیفیت کو 'خراب' قرار دیا گیا ہے، جس سے صحت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy