Wed, 13 Nov 2024 16:47:12
کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے آئینی حق کا استعمال کریں اور بھرپور تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ ووٹنگ نہ صرف حقوق کی حفاظت کے لیے ضروری ہے بلکہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اہم ہے۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 16:40:25
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ اور کیرالہ کے وائناڈ سمیت مختلف ریاستوں میں جاری ضمنی انتخابات کے دوران کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنا ووٹ ضرور ڈالیں۔
View more
Wed, 13 Nov 2024 16:35:53
دہلی کی فضا میں آلودگی کا زہر بدستور جاری، بدھ کے روز بھی کئی علاقے ریڈ زون میں برقرار رہے۔ منگل کو 30 سے زائد علاقوں میں اے کیو آئی خطرناک سطح پر رہا۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح 7 بجے جہانگیر پوری میں اے کیو آئی 999 تک پہنچ گیا، جو کہ بدترین سطح ہے۔ بیشتر علاقوں میں اے کیو آئی 300 سے زائد یعنی 'انتہائی خراب' زمرے میں ریکارڈ ہوا، جبکہ 10 علاقے ایسے تھے جہاں اے کیو آئی 200 سے 300 کے درمیان رہا، جو '
View more
Tue, 12 Nov 2024 23:12:27
سپریم کورٹ نے ڈیفنس کالونی رہائشی ویلفیئر ایسوسی ایشن (RWA) کو دہلی کی تاریخی لودی دور کے مقبرہ پر غیر قانونی قبضہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں RWA سے سوال کیا، "آپ کو دہلی میں لودی دور کی گمٹی پر قبضہ کرنے کی جرأت کیسے ہوئی؟" عدالت نے آثار قدیمہ کے سروے آف انڈیا (ASI) کو بھی اس غیر قانونی قبضے کو روکنے میں ناکامی پر سخت سرزنش کی۔
View more
Tue, 12 Nov 2024 19:42:16
موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔
View more
Tue, 12 Nov 2024 18:57:45
ہریانہ ملک کی خوشحال ریاستوں میں شمار کی جاتی ہے، جہاں فی کس آمدنی کے لحاظ سے قابل ذکر ترقی ہوئی ہے۔ یہاں کے کئی دیہی علاقے ملک کے بڑے شہری علاقوں کو بھی پیچھے چھوڑتے ہیں۔ مگر حالیہ اعداد و شمار نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ریاست کی صارفین اور سپلائی وزارت کے ڈیٹا کے مطابق، ہریانہ کی ترقی کے باوجود 70 فیصد آبادی بی پی ایل (غریب طبقہ) کے زمرے میں آتی ہے، جو ایک تضاد کو ظاہر کرتی ہے۔
View more
Tue, 12 Nov 2024 18:35:19
مرکزی حکومت نے سائبر جرائم کے بڑھتے واقعات کے پس منظر میں سخت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ۵ء۴؍ لاکھ ’’میول اکاؤنٹس‘‘ کو منجمد کردیا ہے۔ سائبر جرائم میں روپوں کو ٹرانسفر کرنے کیلئے ان اکاؤنٹس کا استعمال کیا جا رہا تھا۔
View more
Tue, 12 Nov 2024 17:50:47
یو پی پی ایس سی امتحانات میں نارملائزیشن کے خاتمے اور امتحانات کو ایک دن اور ایک پالی میں منعقد کرنے کے خلاف طلبا کا احتجاج شدت اختیار کر چکا ہے۔ الہ آباد (پریاگ راج) میں یو پی پی ایس سی کے دفتر کے باہر 20 ہزار سے زائد طلبا 25 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ احتجاج کے دوسرے دن قومی ترانہ گایا گیا اور اس دوران کمیشن کے دفتر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اور پی اے سی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔
View more
Tue, 12 Nov 2024 17:47:50
مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی ماحول شدت اختیار کر چکا ہے اور دونوں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہی ہیں۔ اس صورتحال میں شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے مہایوتی اتحاد پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن میں الیکشن کمیشن کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy