Mon, 20 Dec 2021 23:02:16
شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے کل پنے میں ہندوتوا کے بارے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ریمارکس پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر پیر کو نشانہ لگایا اور پوچھا کہ امت شاہ کیا کہنا چاہتے ہیں، اسے وہ خود نہیں سمجھتے۔
View more
Mon, 20 Dec 2021 22:59:24
’’وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی نگرانی میں دہلی کے محلہ کلینکوں میں کھلے عام مریضوں کی جان سے کھلواڑ ہو رہا ہے۔ ان کلینکوں میں رکھے گئے نااہل ڈاکٹروں کے ذریعہ بچوں کو دوائی دیے جانے کے بعد تین کی موت ہو گئی اور کلاوتی سرن اسپتال میں داخل 13 بچے اپنی زندگی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔‘‘
View more
Mon, 20 Dec 2021 20:31:59
انتخابی اصلاح سے متعلق بل کو آج لوک سبھا سے منظوری مل گئی۔ الیکشن ایکٹ (ترمیم) بل، 2021 میں ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کا التزام شامل ہے۔
View more
Mon, 20 Dec 2021 20:28:27
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروس (ڈی جی ایچ ایس) نے اپنی جانچ رپورٹ میں کہا ہے کہ قومی راجدھانی میں ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائے جا رہے محلہ کلینکوں میں مبینہ طور پر کھانسی کی دوائی پینے سے تین بچوں کی موت ہو گئی۔
View more
Mon, 20 Dec 2021 20:24:40
انڈین کوسٹل گارڈ (آئی سی جی) اور گجرات انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے ایک مشترکہ مہم میں گجرات ساحل پر ایک پاکستانی مچھلی پکڑنے والی کشتی سے تقریباً 400 کروڑ روپے قیمت کی 77 کلوگرام ہیروئن ضبط کی ہے۔
View more
Mon, 20 Dec 2021 20:22:20
پناما پیپر لیک معاملے میں سابق مس ورلڈ اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن پیر کو دارالحکومت کے جام نگر ہاؤس میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئیں اور اپنا بیان درج کرایا۔
View more
Mon, 20 Dec 2021 20:19:00
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے پیر کو الزام لگایا کہ حکومت 12 ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر تعطل کو حل کرنے کے لئے صرف چند جماعتوں کو بلا کر اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Mon, 20 Dec 2021 20:15:46
فلپائن میں آئے تباہ کن ’رائے‘ طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 208 ہو گئی ہے اور 52 سے زیادہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ میڈیا نے یہ رپورٹ پیر کو دی ہے۔
View more
Mon, 20 Dec 2021 20:11:59
کرناٹک میں کووڈ-19 کے نئے ویرینٹ، اومیکرون کے مزید پانچ نئے کیسز کے آنے کے ساتھ، ریاست میں اس کی کل تعداد 19 ہو گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy