Tue, 21 Dec 2021 21:26:22
ملک میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے کرناٹک حکومت نے سخت قوانین نافذکیے ہیں۔ ریاست میں 30 دسمبر سے 2 جنوری تک نیو ایئر پارٹی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 21:23:13
جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے چوتھے دن جھارکھنڈماب وائلنس اینڈ موب لنچنگ پریوینشن بل 2021 منظور کر لیاگیاہے۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 21:17:37
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن پیرکو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دہلی دفتر میں پیش ہوئیں۔ ایشوریا تقریباً ڈیڑھ بجے ای ڈی کے دفتر پہنچیں جہاں پانچ گھنٹے کے قریب پوچھ تاچھ ہوئی ہے۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 21:15:23
دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے کہا ہے کہ اومیکرون کے حوالے سے دہلی میں ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ ہوئی ہے۔ اومیکرون کی علامات بہت ہلکی ہیں اورموت کے امکانات کم ہیں۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 20:55:43
پنجاب میں کسانوں کے ’ریل روکو آندولن‘ سے یہاں جموں میں منگل کے روز ریل خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ بتادیں کہ پنجاب کے امرتسر میں کسان مزدور سنگھرش کمیٹی (کے ایم ایس سی) نے پیر کے روز کسانوں کے بینک قرضہ معاف کرنے اور زرعی قوانین کی منسوخی کی تحریک کے دوران جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ اور نوکریاں دینے کے مطالبات کو لے کر منگل کے روز ’ریل روکو آندولن‘ شروع کیا۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 20:47:42
کانگریس، ڈی ایم کے، شیوسینا سمیت بڑی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے آج لکھیم پور کھیری کیس میں وزیر مملکت برائے داخلہ کی برطرفی اور راجیہ سبھا کے اراکین کی معطلی کو منسوخ کرنے کے مطالبے پر پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک مارچ کیا۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 20:44:49
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ لکھیم پور کھیری معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ اجے مشرا ’ٹینی‘ کے بیٹے کی جیپ سے کسانوں کو کچلا گیا ہے، اس لئے حکومت کو اس بارے میں ملک کے عوام کو جواب دینا ہوگا اور مرکزی وزیر کو ہٹانا پڑے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy