Thu, 23 Dec 2021 11:25:07
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے 24 ستمبر کو روہنی کورٹ شوٹ آؤٹ معاملے میں 111 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ذرائع نے بدھ کے روز یہ جانکاری دی۔ ذرائع کے مطابق چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ شوٹرس کو ایک ملزم کے گھر پر ایک مہینے کی ٹریننگ دی گئی تھی۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ایک ملزم پیشے سے وکیل ہے۔
View more
Thu, 23 Dec 2021 11:17:37
مرکزی حکومت کے ذریعہ منافعوں کے دعووں کے باوجود انڈین ریل کو خسارے کا سامنا ہے۔ کمپٹرولر آف آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ کے مطابق ریلوے کو گزشتہ ایک سال میں 26 ہزار 338 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ریلوے کو تاریخ میں پلی بار اتنا بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ وزارت کے مطابق 1589 کروڑ روپے کا نیٹ پلس دکھایا گیا تھا جو کہ سی اے جی کی رپورٹ کے مطابق غلط ثابت ہوا ہے۔
View more
Thu, 23 Dec 2021 11:12:16
جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے جھارکھنڈ اسمبلی کے ذریعہ ماب لنچنگ کے انسداد سے متعلق قانون سازی کا استقبال کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قانون کے ذریعہ سے سماجی اور معاشی طور سے کمزور طبقات کے اندر اعتمادپیدا ہوگا اور ملک میں برادرانہ ہم آہنگی اور امن و امان کے قیا م میں مدد ملے گی۔
View more
Thu, 23 Dec 2021 11:07:59
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرغلام نبی آزاد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی جیسے اہم مسائل پر سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے بدرواہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
View more
Thu, 23 Dec 2021 08:02:05
ملک میں کرونا کے معاملات پھر ایک بار بڑھتے نظر آرہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اومیکرون کی صورتحال کا جائزہ لینے اور حفاظتی اقدامات پر غور کرنے جمعرات کو ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تعلق سے مرکز نے ہدایات جاری کر کے تمام ریاستوں کو آگاہ کر دیا ہے۔
View more
Wed, 22 Dec 2021 21:37:17
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں آج بھی کافی ہنگامہ ہوا۔ سرمائی اجلاس کے آخری دو دن رہ گئے تھے لیکن ہنگامہ آرائی اور تعطل کی وجہ سے آج پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی دونوں ایوانوں کو ملتوی کر دیا گیا۔
View more
Wed, 22 Dec 2021 21:34:30
سپریم کورٹ میں حق تعلیم ایکٹ 2009 (آر ٹی ای) کی بعض سیکشنز کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے اور درخواست کی گئی ہے کہ ملک بھر کے تمام طلباء کے لیے یکساں کورسز کو اپنایا جائے۔
View more
Wed, 22 Dec 2021 21:30:55
نئی قسم اومیکرون کے خطرے کی وجہ سے دہلی حکومت نے کرسمس اور نئے سال کے جشن کے لیے کسی بھی اجتماع پرپابندی لگا دی ہے۔
View more
Wed, 22 Dec 2021 21:27:11
مہاراشٹر حکومت نے بدھ کے روزبمبئی ہائی کورٹ کوبتایاہے کہ بغیر ٹیکے لگائے لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دینا دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے گا اور کورونا وائرس اور اس کی مختلف اقسام کے پھیلاؤکاسبب بنے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy