Sun, 19 Dec 2021 11:22:43
اپنے کمر عمر بیٹے کو موٹر دو پہیہ گاڑی چلانے کے لئے دینا ایک باپ کو مہنگا پڑ گیا کیونکہ اس غیر قانونی حرکت کے لئے اسے 10 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ۔
View more
Sun, 19 Dec 2021 11:16:44
آج صبح کی اولین ساعتوں میں شہر کے قلب میں واقع ایک شاپنگ کامپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں دو دکانیں جل کر خاک ہوگئیں ۔
View more
Sun, 19 Dec 2021 11:13:58
کل سنیچر کے دن منگلورو شہر کے 2 تعلیمی اداروں میں کووڈ وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ سے متاثرہ 5 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے ۔
View more
Sun, 19 Dec 2021 11:04:10
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) صدر و حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ موجود حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنی لیڈر شپ کا انتخاب کریں، بصورت دیگر ہمارے ووٹوں سے منتخب نمائندہ دوسری پارٹیوں میں اسی طرح شامل ہوتا رہے گا۔
View more
Sun, 19 Dec 2021 11:01:06
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو ایسٹ انڈیا کمپنی کا جدید اوتار قرار دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی نے کہا کہ کیجریوال اینڈ کمپنی کا واحد مقصد ریاست کی جائیداد کو لوٹنا ہے۔
View more
Sun, 19 Dec 2021 10:56:21
’’اقلیتی طبقہ کی بڑی آبادی والے اوکھلا اسمبلی حلقہ کے جذباتی لوگوں نے عام آدمی پارٹی کی جھولی میں کارپوریشن سمیت اسمبلی کی سیٹ بھی ڈال دی، لیکن عام آدمی پارٹی کے مکھیا اروند کیجریوال کی موقع پرستی والی سوچ کے سبب ان کے منتخب نمائندوں نے اوکھلا کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔‘‘
View more
Sun, 19 Dec 2021 10:52:07
دہلی کے روہنی کورٹ میں گزشتہ 9 دسمبر کو ہوئے دھماکہ کے تعلق سے ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ کرنے والا ایک سائنسداں تھا جس نے کسی وکیل کو مارنے کے لیے سازش تیار کی تھی۔
View more
Sat, 18 Dec 2021 23:12:19
دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش نے کہا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی، اسکولوں اور کالجوں کی نجکاری کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔
View more
Sat, 18 Dec 2021 23:07:37
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کافی مدت بعد ہفتہ کے روز امیٹھی پہنچے۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ یہ میرا گھر ہے اور یہاں سے مجھے کوئی نہیں نکال سکتا۔ راہل گاندھی نے اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ امیٹھی کی سڑکوں پر عظیم الشان ’پرتگیا پدیاترا‘ بھی نکالی جس میں لوگوں کا زبردست ہجوم دکھائی پڑا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy