Sat, 18 Dec 2021 18:57:44
راجستھان میں سخت سردی نے تباہی مچا رکھی ہے اور سیاحتی مقام ماؤنٹ ابو سمیت چار مقامات پر درجہ حرارت صفر سے کم ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ کانپنے لگے۔
View more
Sat, 18 Dec 2021 18:45:58
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے پارٹی کے قومی سکریٹری راجیو راجے اور اپنے پرسنل سکریٹری جینندر یادو سمیت کئی لیڈران کے ٹھکاروں پر کی گئی محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات آتے ہی بی جے پی نے مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال شروع کر دیا ہے۔
View more
Sat, 18 Dec 2021 17:24:09
پڑوسی تعلقہ ہوناور کے سمسی کی شراوتی ندی میں غرق ہوکر ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ البتہ اس کے ایک ساتھی کو بچالیا گیا ہے۔واردات ہوناور سے قریب 25 کلو میٹر دور سمسی اور اُپّنی کے درمیان شراوتی ندی پر سنیچر دوپہر کو پیش آئی۔
View more
Sat, 18 Dec 2021 11:16:55
مغربی بنگال میں آر ایس ایس سے وابستہ ایک بنگلہ میگزین سواتیکا میں شائع ایک مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی،وزیر اعظم نریندر مودی کے کانگریس مکت بھارت کے خواب کی تعبیر کررہی ہیں اور ممتا بنرجی کے حالیہ اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی طرح ان کا بھی کانگریس مکت بھارت کا خواب ہے -
View more
Sat, 18 Dec 2021 11:13:08
مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے اب باضابطہ طور پر یہ واضح کر دیا ہے کہ اسلامی اسکالر ذاکر نائک کی سر براہی والی ممنوعہ تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) سے وابستگی جرم ہے اگر کوئی اس تنظیم سے پابندی کے باوجود واسطہ رکھتا ہے تو اس پر بھی قانون چارہ جوئی کے ساتھ اس کی گرفتاری اور یو اے پی اے ایکٹ کے تحت اس پر مقدمہ قائم ہوسکتا ہے۔
View more
Sat, 18 Dec 2021 11:10:27
انصاف کے بنیادی اصولوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ گنہگار بھلے ہی بچ جائے، لیکن بے گناہ کو سزا نہیں ملنی چاہئے- سپریم کورٹ نے کچھ اسی بنیاد پر ضمانت اور قید کو لے کر فیصلہ دیاہے -
View more
Sat, 18 Dec 2021 11:05:30
آسام پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے دائر عرضی پر قومی انسانی حقوق کمیشن نے متعلقہ اتھارٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ شکایت پر کارروائی کرے اور آسام میں اقلیتوں کی جبری بے دخلی مہم کی آزادانہ انکوائری کیلئے8ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرے-
View more
Sat, 18 Dec 2021 11:01:05
کورونا انفیکشن کا خطرہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے- جس تیزی کے ساتھ کیس مل رہے ہیں، اس سے تشویش بھی بڑھ رہی ہے- کورونا کا اومیکرون ویری ینٹ اب تک ہندوستان کی11ریاستوں میں پھیل چکا ہے، ملک میں 87کیس رپورٹ ہوئے ہیں -
View more
Sat, 18 Dec 2021 10:57:11
سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ سے کہا کہ گزشتہ سال دہلی فسادات سے قبل کئی برسراقتدار بی جے پی لیڈروں کی مبینہ نفرت انگیز تقاریر کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواستوں پرسماعت جلد مکمل کریں۔جسٹس ایل. ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گوای کی بنچ نے درخواست گزار محمد ناظم اورایک دیگر کی درخواست پر ہائی کورٹ سے کہا کہ ان درخواستوں پر تین ماہ میں فیصلہ کرنے کی کوشش کرے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy