Fri, 18 Feb 2022 19:53:14
پنجاب اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی ہلچل اپنے عروج پر ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما پوری کوشش کر رہے ہیں۔ پنجاب میں انتخابی مہم جوئی کی مدت آج یعنی جمعہ کی شام ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں سیاسی جماعتوں نے ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے پوری طاقت جھونک دی ہے۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 19:50:04
سپریم کورٹ نے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی سیٹوں کی تعداد 227 سے بڑھا کر 236 کرنے کے خلاف دائر عرضی کو جمعہ کے روز مسترد کر دیا۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 19:40:20
کالج کیمپس اور کلاس روم میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے سے شروع ہونے والا تنازع تا حال تھمتا نظر نہیں آ رہا ہے اور عدالت کے عبوری حکم نے بھی ایسی الجھن پیدا کردی ہے کہ ریاست کے مختلف مقامات پر کالجوں میں رکاوٹیں ، مسائل اور احتجاجات کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 19:37:03
سپریم کورٹ نے ممبئی کے شینا بورا قتل معاملے کی کلیدی ملزمہ اندرانی مکھرجی کی درخواست ضمانت پر 3 مارچ کو سماعت کرنے پراتفاق کیا ہے۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس ٹی ایس نرسمہا کی بنچ کی بنچ نے جمعہ کو ملزم اندرانی کی درخواست ضمانت پر سنوائی کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے اس سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے اپنا جواب داخل کرنے کو کہا۔ جسٹس راؤ نے کہا کہ بنچ دو ہفتوں کے بعد 13 مارچ کو اس معامل
View more
Fri, 18 Feb 2022 19:32:33
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ خاندان کے افراد ہی خاندان کے درد کو سمجھ سکتے ہیں۔ ایس پی سربراہ اکھلیش جمعہ کے روز انتخابی مہم کے آخری دن جالون کے مادھو گڑھ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی حکومت اور وزیر اعلی یوگی پر سخت حملہ بولا۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 19:24:32
سپریم کورٹ نے یوپی کی یوگی حکومت کو حکم دیا ہے کہ سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران مظاہرہ کرنے والے افراد سے ہرجانہ کے طور پر جو رقم وصول کی گئی ہے اسے واپس کیا جائے۔ خیال رہے کہ یوپی انتظامیہ نے مظاہروں کے دوران عوامی املاک کو ہوئے نقصان کو ہرجانہ کے طور پر متعدد افراد کو نوٹس جاری کر کے وصول کیا تھا اور ان کے پوسٹر اور بینر بھی سڑکوں پر لگوا دیئے تھے۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 16:53:00
کرناٹک ہائی کورٹ کی توسیعی بینچ میں جاری حجاب کی شنوائی کے چھٹے دن جمعہ کو حجاب کے خلاف ایڈوکیٹ جنرل (اے جی) پربھولنگ نوادگی نے ریاستی حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے ایک طرف یہ کہا کہ حجاب کو سرکار نے نہ تو منع کیا ہے اور نہ ہی اس کی تجویز دی ہے، وہیں دوسری طرف انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے حکم دیا ہے کہ طلباء کو کالجوں کے ذریعہ تجویز کردہ یونیفارم پہننا چاہئے۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 11:29:27
ہریانہ کے باشندوں کو نجی شعبہ کی نوکریوں میں 75فیصد کوٹہ دینے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے قانون پر روک لگانے کے عبوری فیصلہ کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 11:25:53
حج 2022کیلئے غیر یقینی اور مبہم صورت حال کی بنا پرمرکزی حج کمیٹی کو ایک لاکھ سے بھی کم درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ 15 فروری حج درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ تھی، اس عرصے میں 97ہزار ایک سو 33عازمین نے ہی حج 2022کیلئے آن لائن رجسٹریشن کروایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy