Thu, 17 Feb 2022 10:56:50
ریاستی وزبرائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا اپنے متنازع بیانات اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کیلئے کافی بدنام ہیں اور اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہتے ہیں - بعض موقعوں پر انہیں خود اس کا علم نہیں رہتا کہ وہ جو بیان دے رہے ہیں درست ہے یا غلط -ایک ہفتہ قبل شیموگہ میں حجاب بمقابلہ کیسری شال تنازع کے درمیان انہوں نے ایک ایسا متنازعہ بیان دے دیا تھاکہ ان
View more
Thu, 17 Feb 2022 10:47:34
امیرشریعت کرناٹک مولانا صغیراحمد خان رشادی نے حجاب تنازع کے تناظر میں کرناٹک کی مسلم طالبات اور عوام سے اپیل کی ہے کہ جب تک کہ حجاب معاملے میں عدالت کا قطعی فیصلہ سامنے نہیں آجاتا اس وقت تک تحمل سے کام لیں اور شرپسندعناصر کی طرف سے حالات کو بگاڑنے کی کسی بھی سازش کا نشانہ نہ بنیں -
View more
Thu, 17 Feb 2022 10:33:12
کرناٹک میں اقلیتی طلباء کو اریوو اسکیم کے تحت جو تعلیمی قرضہ حکومت کی طرف سے دیا جاتاہے گزشتہ سال کے مقابل رواں سال اس میں 88فیصد سے زیادہ کٹوتی کی گئی ہے - اس کا اعتراف ریاستی حکومت کی طرف سے اسمبلی میں پیش کئے گئے اعداد وشمار کے ذریعے کیا گیا ہے-
View more
Wed, 16 Feb 2022 21:13:08
اترپردیش اسمبلی انتخابات میں رامپور کی سوار سیٹ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) امیدوار عبداللہ اعظم خان نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بھارتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کے متضاد بیانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت، دو مختلف سمتوں میں چل رہی ہے۔
View more
Wed, 16 Feb 2022 21:10:10
اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بدھ کے روز ایک دردناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
View more
Wed, 16 Feb 2022 21:06:40
پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی عوام میں اپنی کھسکتی زمین کے لئے اپنے زیر اقتدار صوبوں میں فسطائیت کا زہر گھول کر پانچ صوبوں میں ہو رہے انتخابات میں فرقہ وارانہ پولرائزیشن کے لئے حجاب کا ایشو بنایا ہے، تاکہ انتخاب میں اس کا فائدہ اٹھا سکے۔
View more
Wed, 16 Feb 2022 21:02:44
سی بی آئی نے ملک کے سب سے بڑے 22 ہزار کروڑ سے زیادہ کے بینک گھوٹالہ معاملہ میں رشی اگروال سمیت اے بی جی شپ یارڈ کے دیگر ڈائریکٹروں کے خلاف لُک آؤٹ سرکلر جاری کر دیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے یہ کارروائی اس لیے کی ہے تاکہ ملزمان کو ایئرپورٹ یا کسی اور راستے سے بیرون ملک فرار ہونے سے روکا جا سکے۔
View more
Wed, 16 Feb 2022 20:58:47
پنجابی اداکار دیپ سدھو کی منگل کی رات ہریانہ میں سونی پت کے نزدیک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ حادثہ اس وقت ہوا جب دیپ سدھو اپنی منگیتر کے ساتھ گاڑی میں دہلی سے پنجاب واپس آرہے تھے۔
View more
Wed, 16 Feb 2022 20:50:07
اڈپی سرکاری پی یو کالجوں میں مسلم لڑکیوں کے یونیفارم کے ساتھ حجاب پہننے پر زعفرانی بریگیڈ کی طرف سے کھڑا کیا تنازع اب ریاست سے نکل کر ملک کے مختلف حصوں میں پھیلتا جارہا ہے اور صرف پی یو سی تک محدود نہ رہتے ہوئے ڈگری کالجوں اور پرائمری و ہائی اسکول کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy