Mon, 14 Feb 2022 22:42:48
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز پنجاب کے ہوشیار پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی (عآپ) پر شدید حملہ کیا۔
View more
Mon, 14 Feb 2022 22:28:37
کرناٹک میں حجاب تنازعہ پر ہائی کورٹ کے عارضی حکم کے مدنظر پیر کے روز بیشتر مسلم طالبات بغیر حجاب کے کلاسز کرنے پہنچیں، لیکن شیموگہ ضلع میں سرکاری اسکول کی 13 طالبات کو جب حجاب ہٹانے کہا گیا تو انھوں نے واضح لفظوں میں ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ ساتھ ہی ان طالبات نے دسویں کی تیاری سے متعلق امتحان کا بائیکاٹ بھی کر دیا۔
View more
Mon, 14 Feb 2022 17:30:32
کرناٹک ہائی کورٹ میں باحجاب طالبات کی پیروی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سنئیر ایڈوکیٹ دیودت کامتھ نے مضبوط دلائل پیش کرتے ہوئے کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی پر ہی سوال کھڑا کردئے اور اُسے کالج کی ڈیولپمینٹ کمیٹی نہیں بلکہ ایم ایل اے کمیٹی قرار دیا اور عدالت کو بتایا کہ حجاب کا مسئلہ کالج کے پینل پر چھوڑنا غیر قانونی ہے۔ ایڈوکیٹ کامتھ نے بتایا کہ کالج پینل کو حجاب کے سوال پر فیصلہ کرنے کا کوئی قانونی ح
View more
Mon, 14 Feb 2022 13:32:03
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پنجاب کے کوٹ کپورہ میں عام آدمی پارٹی پر بڑا حملہ کیا ہے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کہاں سے ابھری ہے؟ وہ آر ایس ایس سے نکلی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر خود کہتے ہیں کہ ہم بی جے پی سے بڑے بی جے پی ہیں۔
View more
Mon, 14 Feb 2022 13:28:03
جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر کے سیول لائنز میں ہر اتوار کو لگنے والا مشہور سنڈے مارکیٹ زائد از چار ہفتوں کے بعد کھل گیا۔
View more
Mon, 14 Feb 2022 13:02:14
وزیر اعلی بسوا راج بومئی بجٹ پیش کرنے کی تیاری میں ہیں۔ ایسے میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کرناٹک شاخہ نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ بجٹ عوام نوازہونا چاہئے اور غریبوں، متوسط طبقوں، درج فہرست ذاتوں / طبقات اور پسماندہ طبقات اور اقلیتوں سمیت سماج کے تمام طبقات کے لیے فائدہ مند ہونا چاہیے۔
View more
Mon, 14 Feb 2022 11:43:48
سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ مہنگائی اور بدعنوانی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ڈبل انجن حکومت میں’ڈبل‘ (دوگنی) ہوگئی ہے اور پارٹی نے ریاست کے نظم ونسق کو تباہ کر دیا ہے۔ ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ مہنگائی اور بدعنوانی ڈبل انجن حکومت میں ڈبل ہوگئی ہے۔ پارٹی نے صوبہ کے نظم ونسق کو تباہ کر دیا ہے۔ مجرمین اور مافیا کرکٹ کھیل رہے ہیں اور
View more
Mon, 14 Feb 2022 11:32:19
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے اتوار کو گوا کے رائے دہندگان سے کانگریس کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ پی چدمبرم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں گوا کے لوگوں سے کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دینے اور نئی اسمبلی میں کانگریس کو واضح اکثریت دینے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔
View more
Mon, 14 Feb 2022 11:11:55
اے بی جی گروپ کے دو درجن سے زیادہ بینکوں کے ساتھ دھوکہ دہی کے معاملے میں کانگریس نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے سات سالوں میں بینکوں کے این پی اے میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسی ہے ’بینک کا پیسہ لوٹو اور بھاگو۔‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy