Wed, 16 Feb 2022 12:40:21
حجا ب اور زعفرانی اسکارف وغیرہ سے متعلق تنازعہ کے سبب کلبرگی میں بھی گزشتہ تین دنوں تک اسکول کو تعطیل دینے کے بعد پیر کے دن اسکول دوبارہ کھول دئے گئے۔
View more
Wed, 16 Feb 2022 11:53:13
حجاب تنازعہ میں شہر وجئے پور کے سرکاری اردو اسکول نشانہ پر معلوم ہوتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کے چند نمائندے ہاتھ میں کیمرہ لئے ہر اسکول کا چکر کاٹ رہے ہیں اور کلاسس میں ہیڈماسٹر کی اجازت کے بغیر داخل ہو کر اساتذہ کرام اور طالبات کو شال اور حجاب پر جاری آرڈر پر سوالات کرتے ہوئے انہیں ہراساں کرنے کی وشش ہورہی ہے۔
View more
Wed, 16 Feb 2022 11:45:55
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کےریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب اور زعفرانی شال تنازعات نے ریاست بھر میں طلباء کی تعلیم کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے حجاب اورعدالت کے عبوری فیصلے کے بارے میں کہا کہ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ عبوری اور آخری فیصلہ آنے تک کسی بھی اسکول یا کالج کے طلباء کوتعلیم سے محروم نہ کیا جائے اور کلاس میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ،
View more
Wed, 16 Feb 2022 11:43:01
پانچ سال پرانے آٹو ٹپّر کو بدلنے اور نیا آٹو خریدنے کی تجویز پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اراکین نے فی الحال اس تجویز کو مسترد کردیا ۔
View more
Wed, 16 Feb 2022 11:34:00
پنجاب میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے مدنظر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پٹیالہ میں ریلی کی- اس دوران راہل گاندھی نے عوام مخالف پالیسیوں اور بے روزگاری جیسے مسائل کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا-
View more
Wed, 16 Feb 2022 11:26:12
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے منگل کے روز منی پور میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ریاست کے سلگتے ہوئے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو انہیں حل کیا جائے گا-
View more
Wed, 16 Feb 2022 11:19:18
غیر منقسم بہار کے کروڑوں روپئے کے مشہور چارہ گھوٹالے میں ڈورنڈا ٹریژری سے 139.35 کروڑ روپے کی غیر قانونی نکاسی سے جڑے آر سی اے 47A/96 معاملے میں منگل کو سی بی آئی کے خصوصی جج ایس کے ششی کی عدالت نے منگل کو راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) سپریمو لالو پرساد سمیت 75 ملزمین کو قصور وار قراردیا، جبکہ 24ملزمین کو ثبوت کے فقدان میں بری کر دیاہے -
View more
Wed, 16 Feb 2022 11:13:23
کرناٹک میں ان دنوں حجاب کے معاملہ میں جو فضا ء دن بدن بنتی جا رہی ہے، اس کے بارے میں منگل کی صبح ریاست کے مسلم اراکین اسمبلی وکونسل کے ایک وفد نے وزیراعلیٰ بسواراج بومئی سے ملاقات کی اور اس معاملہ میں حکومت سے درخواست کی کہ حجاب کے متعلق ہائی کورٹ نے جو عبوری فیصلہ جاری کیا ہے،اس کو بہانے بنا کر اسکولوں میں مسلم طالبات کو ہراساں کیا جا رہا ہے، اس پر روک لگائی ہے-
View more
Wed, 16 Feb 2022 11:05:30
امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کل صبح 5.30 بجے اپنے فوجیوں کے ساتھ یوکرین پر حملہ کرے گا- امریکہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن صبح تین بجے اس حملے کا باضابطہ اعلان کریں گے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy