Sun, 13 Feb 2022 12:33:55
مشہو ر و معروف صنعت کار راہل بجاج کا آج 83 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ پدم بھوشن اعزاز یافتہ صنعت کار کے اس دارِ فانی سے کوچ کرنے کی اطلاع مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹیشن و شاہراہ نتن گڈکری نے بذریعہ ٹوئٹ دی۔ راہل بجاج طویل مدت سے بیمار چل رہے تھے۔ انھیں 2001 میں پدم بھوشن کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا۔
View more
Sun, 13 Feb 2022 12:24:56
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے ایک حیرت انگیز قدم اٹھاتے ہوئے 12 فروری سے ریاستی اسمبلی کو ملتوی کر دیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ریاستی حکومت کو آئندہ اجلاس کی شروعات کے لیے گورنر سے اجازت لینی ہوگی اور اس کی شروعات ان کی تقریر سے ہی ہوگی۔
View more
Sun, 13 Feb 2022 12:08:02
مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع میں ہفتہ کی دیر رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں سلیمان آباد میں نرمدا ویلی پراجیکٹ کے تحت بنائی جا رہی زیر زمین سرنگ منہدم ہو گئی ہے جس سے کئی مزدور اندر پھنس گئے ہیں۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ضلع مجسٹریٹ سے بات کی اور حادثے کے بارے میں دریافت کیا۔
View more
Sun, 13 Feb 2022 11:58:47
آسٹریلیا کے وزیر خارجہ مارس پائنے نے اتوار کو کہا کہ آسٹریلیا نے کیف میں اپنے سفارت خانے کی سرگرمیاں بند کر دی ہیں اور سفارتی عملے کو یوکرین کے شہر لویف میں ایک عارضی دفتر میں منتقل کر رہا ہے۔
View more
Sun, 13 Feb 2022 11:52:53
بینکنگ شعبہ میں ایک اور بڑے گھوٹالہ کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اے بی جی گروپ (اے بی جی شپیارڈ) نے 28 بینکوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے اور ان بینکوں کو تقریباً 22 ہزار کروڑ روپے کا چونا لگایا ہے۔ یہ گھوٹالہ اتنا بڑا ہے کہ بینک گھوٹالوں کے اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
View more
Sun, 13 Feb 2022 11:29:55
سماجو ادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو کے بعد اب بہوجن سماج وادی پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بھی اعلان کیا ہے کہ اترپردیش میں حکومت بننے پر ان کی حکومت پرانی پینشن نظام کو بحال کرے گی۔
View more
Sun, 13 Feb 2022 11:14:20
گوا میں کانگریس کے سینئرمشاہد اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے دعویٰ کیا کہ گوا میں صرف کانگریس ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جگہ لے سکتی ہے اور وہ اس کے بارے میں پر امید ہیں۔
View more
Sun, 13 Feb 2022 09:43:28
دنیا کے معروف مفکر نوم چومسکی نے ہندوستان میں مبینہ اسلامو فوبیا میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت پر بھارت کی سیکولر جمہوریت کو تباہ کرنے کا الزام لگایا۔
View more
Sun, 13 Feb 2022 09:35:23
دنیا بھر میں مذہبی آزادی پر نظر رکھنے اور رپورٹ کرنے والے امریکی حکومت کے ادارہ برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی(آئی آر ایف)نے کالج کیمپس میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے کے مطالبہ کے بعد پیدا ہونے والے تنازعہ کے درمیان کرناٹک حکومت پر تنقید کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy