Thu, 10 Feb 2022 19:29:28
نیشنل کانفرنس (این سی) کے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن مطالبہ کرتی ہے تو پارلیمنٹ میں کوئی بھی بل لانے سے پہلے حکومت کو اسے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جاناچاہئے ورنہ یہ زرعی قانون کی طرح بعد میں تنازع پیداہوسکتا ہے۔
View more
Thu, 10 Feb 2022 19:27:04
ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کی سست رفتاری کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 67,084 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 4,24,78,060 ہوگئی ہے۔
View more
Thu, 10 Feb 2022 19:24:52
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67084 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور نئے کیسز میں 6 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک کورونا ویکسین کی 171.28 کروڑ خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46,44,382 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
View more
Thu, 10 Feb 2022 19:21:49
راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا نے آج ایوان بالا راجیہ سبھا میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند تمام تعلیمی اداروں کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا۔ جمعرات کو وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے منوج جھا نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے آن لائن تدریس کی وجہ سے پسماندہ اور غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے تمام طبقات کے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے۔
View more
Thu, 10 Feb 2022 19:16:22
لکھیم پور تشدد کیس میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ سے منظور ہو گئی ہے۔ ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے آشیش مشرا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Thu, 10 Feb 2022 18:57:02
کانگریس نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے انتخابی منشور’انتی ودھان جن گھوشنا پتر‘ کا تیسرا حصہ بھی جاری کردیا ہے جس میں سب سے بڑا وعدہ کسانوں کے قرض کے تعلق سے کیا گیا ہے۔ کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ حکومت بننے پر10؍دنوں کے اندر کسانوں کا پورا قرض معاف کردیا جائے گا۔
View more
Thu, 10 Feb 2022 18:35:04
کانگریس کے جنرل سیکریٹری اورکرناٹک کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کرناٹک کے کالجوں میںجاری حجاب تنازع پرطلبہ کے نام ایک کھلا خط لکھ کر ان سے بی جےپی پرمنافرت آمیز ایجنڈ ے سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔سرجے والا نے اس خط میں بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپنے سیاسی مفاد کیلئے حجاب جیسے غیرضروری موضوعات کو ہوا دے رہی ہے۔سرجے والا نے طلبہ سے بی جے پی کی اس سازش سے بچنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Thu, 10 Feb 2022 18:27:39
کرناٹک میں کالجوں کے اطراف حکم امتناع ،طلبہ سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیلیں، دہلی یونیورسٹی ،شولاپور ، حیدر آباد، کولکاتا ، جہان آباد او ردیگر شہروں میںمظاہرہ، حجاب کوبنیادی حق قرار دیا
View more
Thu, 10 Feb 2022 18:21:51
سوشیل میڈیا پر کچھ دستاویز وائرل ہوئے ہیں جنہیں دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سرکاری پی یو کالج اڈپی کے ایڈمیشن لیجر کے صفحات کی اسکیان کی ہوئی نقل ہے جہاں کی طالبات نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy