Tue, 08 Mar 2022 13:04:11
شراوتی پُل پر ایک تیز رفتار کار نے موٹر بائک کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں بائک پر سوار دونوں نوجوان اچھل کر ندی میں جا گرے ۔ جس کے بعد مقامی مچھیرے ایک نوجوان کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دوسرا نوجوان ندی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا ۔
View more
Tue, 08 Mar 2022 12:47:49
ریاست کرناٹک میں پی یو سی سال دوم فائنل امتحانات 22 اپریل تا 18 مئی منعقد ہونگے۔ قبل ازیں 16 اپریل تا 21 مئی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم جے ای ای امتحانات سے یہ تاریخیں ٹکرائے جانے کے سبب یہ تاریخیں تبدیل ہوئی ہیں۔
View more
Tue, 08 Mar 2022 12:21:07
ممبئی کی ایک خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے مہاراشٹر کے کابینی وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کو منی لانڑرنگ کے ایک معاملے میں 21مارچ تک عدالتی تحویل میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا جس کے بعد نواب ملک کو ممبئ کے آرتھر روڑ جیل منتقل کیا گیا-اس سے قبل انھیں عدالت نے کل سات مارچ تک محکمہ اانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی ) کی تحویل میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا تھا-
View more
Tue, 08 Mar 2022 12:04:12
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اس درمیان روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے دشمن ممالک کی لسٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اس لسٹ میں امریکہ، برطانیہ اور یوکرین سمیت 31 ممالک شامل ہیں۔ چین کی سرکاری میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے۔
View more
Tue, 08 Mar 2022 11:45:37
یوکرین پر روسی حملے کے 12 ویں دن یہاں پھنسے ہوئے شہریوں کے بحفاظت انخلاء کیلئے روس نے پیر کو 4 شہروں میں محدود جنگ بندی کا اعلان کیا ۔اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بھی بحال ہوگیا۔جس وقت یہ خبر لکھی جارہی ہے، بیلاروس میں روس اور یوکرین کے نمائندے تیسرے مرحلے کی مذاکرات کررہے ہیں۔
View more
Tue, 08 Mar 2022 11:19:20
کرناٹک حکومت نے بجرنگ دل کارکن کے قتل کے10ملزمین کے خلاف سخت ترین انسداد غیرقانونی سرگرمیاں قانون (یو اے پی اے) کی دفعات عائد کردیں۔
View more
Tue, 08 Mar 2022 11:15:43
ریاستی وزیر دیہی ترقیات و پنچایت راج کے ایس ایشورپا نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کے ہمراہ مقتول ہندوکارکن ہرشا کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اور انہیں 25 لاکھ روپئے معاوضہ کا چیک حوالے کیا۔
View more
Tue, 08 Mar 2022 10:56:28
یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی جاری ہے۔ ہندوستانی بازار بھی بِکری کے اس رجحان سے اچھوتا نہیں ہے اور انہیں مسلسل نقصانات کا سامنا ہے۔
View more
Tue, 08 Mar 2022 10:50:57
ایوان بالا – راجیہ سبھا کی 13 نشستوں کے لیے 31 مارچ کو انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 31 مارچ کو چھ ریاستوں کی 13 نشستوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ یہ انتخابات آسام کی دو، ہماچل پردیش، ناگالینڈ اور تری پورہ میں ایک ایک، کیرالہ میں تین اور پنجاب میں پانچ سیٹوں کے لیے ہوں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy