Sun, 06 Mar 2022 00:22:24
وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے 2022-23 کیلئے پیش کردہ بجٹ میں ریاست کے موزرائی محکمہ کے دائرے میں آنے والے منادر کو خود مختاری دے کر ان پر سے حکومت کا کنٹرول ہٹانے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں بی جے پی کی ریاستی عاملہ کے اجلاس میں اشارہ دیا تھا کہ ہندو منادر کو حکومت کے تسلط سے آزاد کرنے کے قانون سازی ہوگی
View more
Sun, 06 Mar 2022 00:18:17
کانگریس مقننہ پارٹی کے ڈپٹی لیڈر اور منگلورو کے رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے دکشن کنڑ کے ڈپٹی کمشنر سے حجاب تنازعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا جو جمعہ کو منگلورو کے کار اسٹریٹ پر ڈاکٹر پی دیانند پائی، پی ستیش پائی گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کے طلبا کے درمیان جھگڑے کی وجہ بنا۔
View more
Sun, 06 Mar 2022 00:12:19
قائد اپوزیشن سدارامیا نے بجٹ کو ڈینگیں مارنے کا عمل قرار دے کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کافی غلط معلومات ہیں۔گزشتہ چند سالوں سے انہوں نے لوگوں پر مزید قرضوں کا بوجھ ڈال دیا ہے۔ یہ ان کی عظیم حصولیابی ہے۔“ سدارامیا نے مزید کہا ”آزادی سے 2018-19تک ریاست کا قرض2,42,000کروڑ تھا۔
View more
Sun, 06 Mar 2022 00:07:16
وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ وہ دولت سے زیادہ عوام میں یقین رکھتے ہیں۔ بومئی نے کہا کہ میں دولت سے زیادہ عوام میں یقین رکھتا ہوں۔ لہٰذا میں نے بجٹ میں نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کو اہمیت دی تا کہ ان کی بھی آمدنی بھی بہتر ہو اور وہ ریاست کی خوشحالی میں تعاون کرسکیں۔
View more
Sat, 05 Mar 2022 20:28:17
ایک طرف نیشنل ہائی وے 66 کی توسیع کا کام ادھوارا پڑا ہوا ہے ۔ دوسری طرف مختلف مقامات پر سڑک کی حالت بہت ہی خراب ہوگئی ہے ۔ اس پر ظلم یہ ہو رہا ہے کہ گزشتہ سال ہی موٹر گاڑیوں کے لئے ٹول فیس میں اضافہ کرنے والی آئی آر بی کمپنی نے امسال بھی فیس میں اضافہ کر دیا ہے ۔
View more
Sat, 05 Mar 2022 20:22:00
کار اسٹریٹ پر واقع دیانند پائی اور ستیش پائی گورنمنٹ کالجوں میں مسلم طالبات اپنے سر ڈھک کر امتحانات کے لئے حاضر ہونے پر بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی سے وابستہ طالب علموں نے باحجاب مسلم طالبات کے خلاف جو ہنگامہ کھڑا کیا تھا اس کے نتیجہ میں بدامنی پیدا ہونے کے امکانات محسوس کرتے ہوئے ان کالجوں میں غیرمعینہ مدت کے لئے چھٹی کا اعلان کیا گیا ۔
View more
Sat, 05 Mar 2022 12:31:03
مرکزی سرکار نے قومی راجدھانی کے نظام الدین علاقے میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز کو پوری طرح سے کھولے جانے کی جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ میں مخالفت کی، لیکن کہا کہ آئندہ مذہبی مواقع کے پیش نظر چند لوگوں کو وہاں جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
View more
Sat, 05 Mar 2022 12:15:43
منی پور میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں کل 22 اسمبلی سیٹوں پر آج ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ چھ اضلاع کی ان 22 سیٹوں پر کل 92 امیدوار میدان میں ہیں، جن کی قسمت کا فیصلہ ووٹر ای وی ایم کے ذریعے کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 05 Mar 2022 12:10:55
سہارنپور-دہلی مسافر ٹرین کے دو ڈبوں میں ہفتہ کی صبح میرٹھ کے دورالہ اسٹیشن پر آگ لگ گئی۔ ٹرین کے دو ڈبے مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔ ریلوے کے مطابق اس حادثے میں کسی کی موت نہیں ہوئی اور مسافروں نے بروقت ٹرین سے اتر کر اپنی جان بچائی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy