Thu, 03 Mar 2022 12:36:34
ریاست کرناٹک میں پی یوسی سال دوم امتحانات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی یو سی اور جے ای ای امتحانات ایک ہی ساتھ آنے کے سبب تاریخیں بڑھائی گئی ہیں۔ یہ امتحان 22اپریل تا 11 مئی منعقد ہوں گے، جن کے لئے عبوری ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے۔ اعتراضات 5 مارچ تک پیش کرسکتے ہیں۔ پہلے امتحانات کی تاریخ 16 اپریل تا 6 مئی رکھی گئی تھی ۔
View more
Thu, 03 Mar 2022 12:11:24
بی سی روڈ کائکمبا میں واقع جامع مسجد میں رات کے وقت غیر قانونی طور پر گھسنے اور امام کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو بنٹوال پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
View more
Thu, 03 Mar 2022 10:56:43
اتر پردیش میں چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے ۔ واضح رہے اس مرحلے میں10 اضلاع میں 57 سیٹوں کے لئے وٹنگ ہو رہی ہے ۔ اس مرحلے میں انتخابی میدان میں 676 امیدوار وں کی قسمت کا فیصلہ ہو نا ہے۔
View more
Thu, 03 Mar 2022 10:52:10
روس اور یوکرین کے بیچ جاری جنگ خوفناک شکل اختیار کرت جا رہی ہے اور جیسے جیسے اس میں شدت آ رہی ہے دنیا کے کئی ممالک اور اقوام متحدہ کی امن بحالی کی کوششیں بھی تیز ہو رہی ہیں ۔ اقوام متحدہ نے قرار داد منظور کرکے ایک مرتبہ پھر روس سے یوکرین پر حملے بند کرنے کے لئے کہا ہے۔
View more
Thu, 03 Mar 2022 10:42:54
یوکرین پر روس کے حملے کے درمیان ہندوستان کیلئے ایک اور افسوسناک خبر سامنے آرہی ہے- میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں ایک اور ہندوستانی کی موت کی اطلاع ہے- جان گنوانے والا شخص پنجاب کا رہنے والا بتایا جا رہاہے اور ان کی عمر22سال کے قریب ہے -تاہم ان کی موت کی وجہ بیماری بتائی جاتی ہے- انہیں یوکرین کی وینیسا میڈیکل یونیورسٹی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا- انہیں برین اسٹروک کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل ک
View more
Thu, 03 Mar 2022 10:28:40
یوکرین اور روس کے درمیان شدت اختیار کرتی جنگ کے درمیان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے یہ دھمکی دے ڈالی ہے کہ روس نیو کلیائی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔
View more
Wed, 02 Mar 2022 20:53:54
بھٹکل اربن بینک کے ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق وزیر آر وی دیشپانڈے نے کانگریس پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام دوست پالیسیوں کو لاگو کرنے میں دونوں سطح پر حکومت پوری طرح ناکام ہوئی ہے اس لئے حکومت کی تبدیلی ناگزیر ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 02 Mar 2022 20:03:09
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے لیے اسٹیڈیم میں 10 فیصد تماشائیوں کی اجازت ہوگی۔ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے ٹورنامنٹ کو کورونا سے بچاؤ کے اصولوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے اور ورلڈ کپ کے پہلے ہفتوں کے میچوں کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب ہو گئے ہیں۔
View more
Wed, 02 Mar 2022 20:00:23
آئی سی سی ٹورنامنٹس اور ہندوستانی خاتون گھریلو کرکٹ میچوں کے آفیشیل نشریاتی ادارے اسٹار اسپورٹس نے ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی حمایت کرنے اور آئندہ آئی سی سی سے قبل کرکٹ شائقین کی حوصلہ افزائی کے لیے ملک بھر میں ’ہمارا بلو بندھن‘ مہم شروع کی ہے۔ خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا آغاز ہو گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy