Wed, 02 Mar 2022 19:41:41
یوکرین سے براہ بخارسٹ (رومانیہ) 218 ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ایک اور خصوصی پرواز نے چہارشنبہ کی صبح دہلی ایرپورٹ میں لینڈنگ کی۔ آپریشن گنگا کے تحت یہ 9 ویں پرواز ہے۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایرپورٹ پر ہندوستانی شہریوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 220 ہندوستانی طلبا کی براہ استنبول واپسی ہوئی ہے۔
View more
Wed, 02 Mar 2022 19:35:14
مغربی بنگال کے 108میونسپلٹی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت کے بعدپارٹی قیادت نے اپنے ورکروں اور لیڈروں کو پیغام دیا ہے کہ تحمل کے ساتھ جیت کا جشن منائیں۔جلوس اور سڑکوں پر بھیڑ بھاڑ جمع کرنے سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ ترنمول کانگریس نے 108میونسپلٹیوں میں سے 95فیصد میونسپلٹیوں میں بورڈ قائم کرنے کی پوزیشن میں پہنچ گئی ہے۔
View more
Wed, 02 Mar 2022 19:25:18
کرناٹک کےوزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے یوکرین میں روسی گولہ باری میں مارے گئے نوین کے افراد خاندان کو یقین دلایا کہ حکومت اس کی نعش کو یوکرین سے لانے کی کوشش کر رہی ہے اورہلاک ہونے والے کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
View more
Wed, 02 Mar 2022 17:37:14
چیچنیا کے رہنما رمضان قادروف کا کہنا ہے کہ ’ان کے کئی جنگجو روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سابق باغی اور روس کے حمایت یافتہ چیچن لیڈر رمضان قادروف نے منگل کو کہا کہ وہ یوکرین کے خلاف صدر ولادیمیر پوتن کے حملے کی حمایت کرتے ہیں، اور وہ اپنے جنگجو بھی روس کے ساتھ لڑنے کے لیے بھیج رہے ہیں۔
View more
Wed, 02 Mar 2022 17:33:05
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے یوکرین سے وطن لوٹنے والے شہریوں اوران کے زیرکفالت غیرسعودیوں کوآمد پرکرونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ اس چھوٹ کا اطلاق مملکت میں کام کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کے ذریعے آنے والے مسافروں پرہوگا۔
View more
Wed, 02 Mar 2022 17:25:53
یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کو جنگ بندی پر بامعنی مذاکرات شروع کرنے سے پہلے ہمارے شہروں پر بمباری بندکرنی چاہیے کیونکہ اس ہفتے مذاکرات کے پہلے دورمیں بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔ سخت حفاظت والے سرکاری احاطے میں ریکارڈ کیے گئے ایک انٹرویو میں زیلنسکی نے معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے رکن ممالک پر زوردیا کہ وہ روسی فضائیہ کو روکنے کے لیے نو فلائی زون نافذ کریں۔
View more
Wed, 02 Mar 2022 17:19:43
یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا مٹسولا نے یوکرین میں جنگ کے بارے میں بحث کے لییمختص سیشن کے آغاز میں اعلان کیا کہ یورپ کو یوکرین میں روس کی جنگ سے وجودی خطرے کا سامنا ہے۔یورپی پارلیمنٹ کی صدرنے کہا کہ پارلیمنٹ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست کا خیر مقدم کرتی ہے اور اس درخواست کو پورا کرنے کے لیے کام کرے گی۔
View more
Wed, 02 Mar 2022 14:48:29
تعلقہ کے ہیبلے بیلے گیدے فرسٹ کراس کے قریب ایک آٹو رکشہ اور اسکوٹی کے درمیان ہوئی آمنے سامنے کی ٹکر میں اسکوٹی کی پچھلی سیٹ پر سوار ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت بھٹکل مُنڈلی کے رہنے والے گنیش جٹّا نائک (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ٹکر میں اسکوٹی چلانے والا تینگنگونڈی کا رہائشی دنیش شنیار نائک (25) بھی شدید زخمی ہوا ہے اور اسے منی پال لے جایا گیا ہے۔ حادثہ منگل شب قریب 8:30 بجے پیش آیا۔
View more
Wed, 02 Mar 2022 13:12:05
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی وزیر ایشورپا نے ترنگے جھنڈے کی جگہ لال قلعہ پر زعفرانی جھنڈا لہرانے کا جو اعلان کیا تھا اس کی تائید کرنے پر بی جے پی رکن اسمبلی ہریش پونجا کے خلاف پولیس کی طرف سے از خود کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا جائے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy