Thu, 03 Mar 2022 21:38:28
روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے جنوبی شہر خارسون کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ تاہم شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ خارسون اب بھی یوکرین کے ہاتھ میں ہے اور شہر روسی قبضے میں نہیں ہے۔
View more
Thu, 03 Mar 2022 21:35:06
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں قومی شاہراہ کو جمعرات کی صبح رام بن کے چملواس علاقے میں مٹی کے تودے کھسک آنے کے بعد ایک بار پر بند کر دیا گیا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کرنے کے لئے کام شد ومد سے جاری ہے۔
View more
Thu, 03 Mar 2022 21:30:18
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے جاری ووٹنگ کے درمیان روزگار، مہنگائی میں کمی، تعلیم، صحت میں بہتری، کسانوں کی خوشحالی کے مسائل پر ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔
View more
Thu, 03 Mar 2022 21:25:02
روس کے خفیہ جنگی دستاویزوں سے پتہ چلا ہے کہ یوکرین کے ساتھ ماسکو کے جنگی منصوبے کو 18 جنوری کو ہی منظوری دے دی گئی تھی۔ یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ قبضہ 20 فروری سے 6 مارچ تک 15 دنوں کے اندر ہو جائے گا۔
View more
Thu, 03 Mar 2022 21:22:16
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر اتر پردیش میں ان کی حکومت بنتی ہے تو لوگوں کو پورا سال مفت راشن کے ساتھ دودھ، چینی، تیل اور گھی تقسیم کیا جائے گا۔ اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں لوگوں کو مارچ تک ہی مفت راشن مل رہا ہے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ لوگوں کو پورے سال کے لیے ایک کلو تیل، گھی اور دودھ پاؤڈر کے ساتھ مفت راشن ملے گا۔
View more
Thu, 03 Mar 2022 21:18:21
مودی حکومت کے 4 وزرء یوکرین سے ملحق ممالک میں موجود ہیں اور ہندوستانی طلبا کو واپس بھیجنے کے لیے مبینہ طور پر انتظام کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 03 Mar 2022 21:15:09
یوکرین پر روس کے فوجی حملے کے بعد جو جنگی صورت حال بن گئی ہے اس میں ہندوستان کے مختلف شہروں سے میڈیکل تعلیم کے لئے یوکرین گئے ہوئے ہزاروں طالب علم پھنسے ہوئے ہیں ۔ ان میں ضلع شمالی کینرا کے 4 طالب علم بھی شامل ہیں۔
View more
Thu, 03 Mar 2022 21:04:55
ضلع شمالی کینرا میں نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبہ کا تعمیراتی کام 7 سال گزرنے کے بعد بھی پورا نہیں ہو پایا ہے ۔ اب 8 واں سال شروع ہوا ہے اور کام کی حالت ایسی ہے کہ آئندہ مزید دو سال تک کام پورا ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ اس دوران ضلع کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے ٹھیکیدار کمپنی کو دھمکی دی ہے کہ اگر مقررہ مدت میں کام کی تکمیل نہیں ہوئی تو پھر اس کے خلاف قانونی کارروائی جائے گی۔
View more
Thu, 03 Mar 2022 18:06:15
تعلقہ کے گڈلک روڈ پر ایک عمر رسیدہ خاتون پر حملہ کرنے کے نتیجے میں خاتون کے ہاتھ اور چہرے کو گہری چوٹ آئی ہے۔ واردات جمعرات شام کو پیش آئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy