Wed, 09 Mar 2022 00:29:28
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیاہے کہ وارنسی میں ای وی ایم پکڑے جانے کی خبر یوپی کی ہر اسمبلی کو چوکنا رہنے کا پیغام دے رہی ہے۔
View more
Wed, 09 Mar 2022 00:23:11
دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ 21 مارچ سے سنسنی خیز 2008 بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر سے متعلق ایک مقدمے میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر سماعت شروع کرے گی۔
View more
Wed, 09 Mar 2022 00:19:41
یوپی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سے پہلے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیے اچھی خبرہے۔ ایس پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے اور دشمنی پھیلانے کے معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔
View more
Wed, 09 Mar 2022 00:14:59
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روزکہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اس دن اقتدار سے باہر کر دیا جائے گا جس دن لوگوں کو ایک مناسب متبادل ملے گا۔ پارٹیوںکو مل کرایک متبادل قوت بنانا چاہیے۔
View more
Wed, 09 Mar 2022 00:12:16
ہندوستان اورچین کے درمیان کور کمانڈر سطح کی بات چیت کا 15 واں دور مولڈو میٹنگ پوائنٹ پر منعقد ہوگا۔ دفاعی اداروں سے وابستہ ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی ہے۔فریقین کے درمیان 14 دور کی بات چیت میں کئی معاملات پر تعطل حل ہو گیا ہے۔ ہندوستان اور چین کے درمیان پینگونگ سو جھیل، گالوان ویلی اور گوگرا ہاٹ اسپرنگس کے شمالی اور جنوبی کناروں کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پاگیاہے۔
View more
Tue, 08 Mar 2022 16:54:05
عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج لکھنؤ میں ’لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں‘ مارچ کی قیادت کر تے ہوئے خواتین کی بااختیاری کا پیغام دیا۔ ریاستی راجدھانی کے 1090 چوراہے سے شروع ہونے والے مارچ میں ہزاروں خواتین نے خصوصی طور سے شرکت کی۔
View more
Tue, 08 Mar 2022 16:46:05
پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخاب کے بعد ووٹ شماری شروع ہونے سے دو دن پہلے منگل کو سپریم کورٹ ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کے لیے تیار ہو گیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وی وی پیٹ کا سرٹیفکیشن ووٹ شماری کے بعد نہیں، بلکہ اس سے پہلے ہونا چاہیے۔
View more
Tue, 08 Mar 2022 16:38:58
مہاراشٹر کی ممبئی پولیس نے قتل اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت کم از کم 37 مقدمات میں مطلوب گینگسٹر الیاس بچکانہ کوپڑوسی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سے گرفتار کیا ہے۔ ایک اہلکار نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy