Mon, 12 Dec 2022 02:42:03
بینگلور میں رات 11 بجے کے بعد 'سڑکوں پر گھومنے' پر ایک شادی شدہ جوڑے پر مبینہ طور پر 1,000 روپے کا 'جرمانہ' لگانے کے الزام میں اتوار کو دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 12 Dec 2022 02:04:39
مہاراشٹرا کے رائے گڑھ ضلع کے کھوپولی قصبے کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں اتوار کی رات ایک بس الٹنے سے دو طالب علم ہلاک اور 47 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ طلباء لوناوالا میں پکنک منا کر واپس آرہے تھے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔
View more
Mon, 12 Dec 2022 01:54:27
گجرات اسمبلی انتخابات میں منتخب ہونے والے امیدواروں میں 40 کے خلاف جرائم کے کیسس ہیں۔اس کا تجزیہ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفامس (اے ڈی آر)کی جانب سے کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 11 Dec 2022 23:08:35
سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اتوار کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا سے حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر دہلی شراب گھوٹالہ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی۔ سی بی آئی حکام کی ایک ٹیم صبح 11 بجے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) ممبر قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کی بنجارہ ہلز میں واقع رہائش گاہ پر پہنچی۔
View more
Sun, 11 Dec 2022 23:06:01
دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد بی جے پی کے ریاستی آدیش گپتا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ معلومات کے مطابق آدیش گپتا نے پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے پی نڈا نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے اور اب وریندر سچدیوا کو کارگزار صدر مقرر کیا گیا ہے۔ سچدیوا اگلے صدر کی تقرری تک عہدے پر فائز رہیں گے۔
View more
Sun, 11 Dec 2022 23:04:11
اتر پردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ اور دو اسمبلی حلقوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کو منصوبہ بند قرار دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ غیر متوقع نتائج مسلم کمیونٹی کو گمراہ کرنے کے لئے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اہم اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی ملی بھگت کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 11 Dec 2022 22:59:49
جی- 20 مالیات اور سینٹرل بینکوں کے ڈپٹی چیفس (ایف سی بی ڈی) کی پہلی میٹنگ 13-15 دسمبر کے دوران بنگلورو میں منعقد کی جائے گی۔ یہ میٹنگ، جو کہ ہندوستانی جی- 20 کی صدارت میں فائنانس ٹریک ایجنڈا پر بات چیت کے آغاز کی نشاندہی کرے گی، وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ مشترکہ طور پر میٹنگ منعقد کی جائے گی۔
View more
Sun, 11 Dec 2022 22:52:37
کرناٹک میں برسراقتدار بی جے پی نے ریاست میں میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کے ذریعہ شروع کی گئی رسم سلام آرتی کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sun, 11 Dec 2022 22:49:56
خلیج بنگال میں بنا طوفان ’مندوس‘ کل نصف شب کے بعد پڈوچیری اور آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ کے درمیان مہابلی پورم کے قریب ساحل کو عبور کر گیا۔ جس وقت طوفان ساحل کو عبور کر رہا تھا اس وقت 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy