Tue, 13 Dec 2022 13:20:16
این سی پی چیف شرد پوار کو ایک فون آیا ہے جس میں انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فون کرنے والے شخص نے پوار کے گھر ’سلور اوک‘ فون کیا تھا اور وہ ہندی زبان میں بات کر رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نامعلوم شخص نے ممبئی آ کر دیسی کٹہ سے پوار کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔ دھمکی آمیز فون کے بعد گامدیوی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔
View more
Tue, 13 Dec 2022 12:38:21
ہاسن کے بی جے پی ایم ایل اے پریتم گوڈا کاایک ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوا ہے جس میں وہ مسلمانوں کے علاقہ میں پہنچ کر یہ کہتے نظرآرہے ہیں کہ اگر آنے والے اسمبلی انتخابات میں انہیں ووٹ نہ دیا گیا تووہ ان کیلئے کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دیں گے۔ وڈیو وائرل ہونے کے بعد ایم ایل اے پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔
View more
Tue, 13 Dec 2022 12:22:13
کرناٹک میں زیکا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی ایک افرا تفری کا ماحول شروع ہو گیا ہے۔ زیکا وائرس کی تشخیص پانچ سال کی ایک بچی میں ہوئی ہے اور اس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ ریاست کے وزیر صحت کے. سدھاکر نے بتایا کہ پانچ سال کی بچی کے زیکا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد احتیاطی قدم اٹھانے کی صلاح دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں زیکا وائرس کا یہ پہلا معاملہ ہے اور حکومت حال
View more
Tue, 13 Dec 2022 12:12:29
اردو کے مشہور نوجوان صحافی اور روزنامہ ’ہمارا سماج‘ کے مدیر عامر سلیم خان کا آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔
View more
Tue, 13 Dec 2022 12:00:40
افغانستان میں دھماکوں اور خود کش حملوں کا سلسلہ دراز ہوتا چلا جا رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پیر کی دوپہر کابل واقع ایک چائنیز ہوٹل میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اتنا ہی نہیں، مقامی لوگوں کے مطابق ہوٹل سے لگاتار فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حملہ آور ہوٹل کے اندر داخل ہو گئے ہیں۔
View more
Tue, 13 Dec 2022 11:55:18
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے پیر کے روز ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈروں سے منسلک ٹھکانوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری کا ایشو زور و شور سے اٹھایا۔ عآپ رکن پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا کہ اس طرح کے 3000 چھاپے مارے گئے ہیں اور سرکاری ایجنسیاں قصداً اپوزیشن کو پریشان کر رہی ہیں۔ اس معاملے پر سنجے سنگھ کو اپوزیشن کے کئی لیڈران کی حمایت بھی حاصل ہوئی۔
View more
Tue, 13 Dec 2022 11:50:23
ہندوستان اور چین کے بیچ جاری سرحدی تنازعہ کے درمیان فوجی تصادم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اروناچل پردیش میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں میں تصادم ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ تصادم حال ہی میں توانگ کے قریب ہوا ہے، حالانکہ اس سلسلے میں ابھی ہندوستانی فوج کے آفیشیل بیان کا انتظار ہے۔
View more
Tue, 13 Dec 2022 11:43:43
ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان اروناچل پردیش کے توانگ علاقے میں تصادم کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ آج پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران یہ ایشو گونج سکتا ہے۔ اجلاس کے دوران ہنگامے کے پورے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ کانگریس نے اس تصادم معاملہ کو سنگین معاملہ بتاتے ہوئے مرکزی حکومت کو گھیرا ہے، اور اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی نریندر مودی حکومت پر ملک کو تاریکی میں رکھنے ک
View more
Tue, 13 Dec 2022 11:36:21
ہماچل پردیش اسمبلی انتخاب میں ملی شکست نے بی جے پی کے لیے گجرات کی تاریخی کامیابی کا جشن پھیکا کر دیا۔ یوپی میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج بھی بی جے پی کے لیے بہت زیادہ خوش کن نہیں رہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy